تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 85 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 85

تاریخ احمدیت۔جلد 26 85 سال 1970ء جب فرقان فورس کشمیر میں مصروف جہاد تھی ہم نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے سینکڑوں نظارے دیکھے۔اپنے تو اپنے غیر بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکتے تھے۔ایک دفعہ گدھوں اور خچروں پر خوراک اور دیگر چیزیں لا دکر فرقان فورس کے مورچوں کی طرف لے جائی جارہی تھیں۔فریق مخالف کی نظر ان پر پڑ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے ہوائی جہاز بمباری کے لئے سروں پر آ پہنچے۔سپاہی گدھوں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں میں پہنچ گئے اور دشمن نے شست باندھ باندھ کر گدھوں پر شدید بمباری کی۔ایک ایک کا خیال تھا کہ ان گدھوں کی لاشیں بھی نظر نہ آئیں گی۔لیکن جب گرد اور دھواں چھٹا تو دیکھا تمام گدھے اور سارا سامان محفوظ تھا۔جب غیروں کو اس بات کا علم ہوا تو یہ بات مشہور ہوگئی کہ احمدیوں کے گدھے بھی کرامات دکھاتے ہیں“۔قرآن مجید کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کھلی کھلی کتاب ہے۔دوسری جگہ فرمایا یہ خفی در مخفی بھیدوں والی کتاب ہے۔ہر زمانہ کی ضروریات کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے لیکن ان علوم کی اطلاع محض پاکباز اور متقی انسانوں کو ہوتی ہے۔لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کے یہ معنی ہیں کہ اس اعتبار سے قرآن مجید مخفی کتاب ہے اس زمانہ سے متعلق مخفی بھیدوں کا علم خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے۔قرآن مجید میں بہت سی بنیادی صداقتیں موجود ہیں جن کا علم ہر شخص کو ہوسکتا ہے اس اعتبار سے قرآن مجید کتاب مبین یعنی کھلی کھلی کتاب ہے۔“۔متعد دا حباب حضور کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی کہ وہ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔حضور بڑے جلال اور یقین سے فرماتے رہے کہ مایوس مت ہو۔خدا تعالیٰ پر نظر رکھو۔خدا تعالیٰ برکت دے گا۔اب تو سینکڑوں بچے ایسے ہیں جو میری دعاؤں کی قبولیت کے سبب پیدا ہوئے ہیں۔افریقہ میں ایسا ہی ایک بچہ پیدا ہوا میں نے اس کے لئے بہت دعا کی تھی۔جب میں افریقہ پہنچا اور اس بچہ کی نظر مجھ پر پڑی تو وہ اچھل کر میری گود میں آگیا شائد اسے احساس ہو کہ میری دعاؤں کا نتیجہ ہے۔دعا کے لئے مجھے بار بار لکھتے رہو خود بھی دعا کرو اور خدا تعالیٰ سے مایوس نہ ہو خدا تعالیٰ ضرور فضل فرمائے گا۔بہت سے ایسے احباب جن کے ہاں اولاد نہیں حضور نے انہیں ”رائل جیلی“ کے استعمال