تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 57 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 57

تاریخ احمدیت۔جلد 26 رہے گا۔57 سال 1970ء صدر مملکت کا اظہار عقیدت رات کو صدرمملکت نے وسیع پیمانے پر حضور کے اعزاز میں سرکاری دعوت کا اہتمام کیا جس میں وزراء، سفراء، سپیکر، بجز اور دیگر تمام اعلیٰ حکام شامل ہوئے۔اس موقع پر صدر مملکت نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا ”آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس زمانہ کے روحانی بادشاہ ہمارے درمیان تشریف فرما ہیں۔آپ کی تشریف آوری ہمارے لئے باعث عزت ہے۔آپ ایک عظیم روحانی شخصیت ہیں آپ کو قرب الہی حاصل ہے میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں“۔اس موقع پر حضور نے بھی مختصر تقریر فرمائی جس میں آپ نے فرمایا کہ اصل شکریہ کی مستحق تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اس لئے سب سے پہلے میں رب کریم کا شکر یہ بجالاتا ہوں جس نے مجھے اور میری بیگم اور میرے ساتھیوں کو اس عظیم ملک میں آنے کی توفیق دی۔اللہ تعالیٰ ہی تمام روشنی، نور اور معرفت کا منبع ہے۔آپ نے معزز میزبان کا بھی شکریہ ادا کیا۔یکم مئی کو حضور گیمبیا تشریف لے گئے۔64 گیمبیا میں پرتپاک استقبال آئیوری کوسٹ سے ۲ بج کر سات منٹ پر روانہ ہونے کے بعد پانچ بج کر چھ منٹ شام حضورانور ہا تھرسٹ ( گیمبیا) کے ہوائی اڈے پر رونق افروز ہوئے۔احباب جماعت کے علاوہ گیمبیا کے سابق گورنر جنرل اور مخلص احمدی الحاج سرایف۔ایم۔سنگھاٹے بھی حضور کے خیر مقدم کے لئے موجود تھے۔احباب جماعت سے ملاقات و مصافحہ کے بعد حضور انور لاؤنج میں تشریف لے گئے جہاں خبر رساں ایجنسی کے انچارج نے حضور کا انٹرویو لیا۔ایک سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد آپ لوگوں سے ملاقات کرنا ہے۔میں یہاں آکر محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنے ہی گھر میں ہوں۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں حضور نے فرمایا کہ مجھے عام انسان کی ترقی اور بہتری میں بہت دلچسپی ہے۔فرمایا مغربی افریقہ کے ممالک میں پچاس سال پہلے احمدیت آئی تھی اور یہاں کے لوگوں کی خدمت کے لئے آئی تھی۔اس پچاس سال کے عرصے میں ہم ایک پینی بھی کسی ملک سے باہر لے کر نہیں گئے۔ہم یہاں خدمت کے لئے آئے ہیں۔ایکسپلائٹ