تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 42 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 42

تاریخ احمدیت۔جلد 26 42 سال 1970ء سے جھوم رہے تھے۔اور اپنے آقا کی زیارت سے مشرف ہو رہے تھے۔دیر تک فضا نعروں سے گونجتی رہی۔جب حضور کا قافلہ ہوٹل کے قریب پہنچا تو وہاں بھی احباب جماعت اور احمد یہ سکولوں کے بچے اپنی وردیوں میں ملبوس دور و یہ کھڑے اھلا و سهلا و مرحبا کا ہدیہ پیش کر رہے تھے۔اس دوران پریس کے نمائندوں نے حضور سے انٹرویو لیا۔حضور نے فرمایا کہ انسان کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسرے انسانوں سے نفرت کرے۔بحیثیت انسان تمام انسان ایک جیسے ہیں۔حضور کے استقبال کا نظارہ شام کوٹیلیویژن پر بھی دکھایا گیا۔اگلے روز یہاں کے سب سے بڑے اخبار سنڈے ٹائمز نے انٹرویو کا بہت اچھے الفاظ میں ذکر کیا۔نائیجیریا میں حضور کا قیام فیڈرل پیلس ہوٹل میں ہوا۔جائے رہائش پر بھی حضور کا نہایت شاندار استقبال کیا گیا۔مسلم کونسل آف نائیجیریا کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت اسی روز شام کو مسلم کونسل آف نائیجیریا کی طرف سے حضورانور کے اعزاز میں وسیع پیمانے پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں احباب جماعت کے علاوہ مختلف ممالک کے سفراء،حکومت کے افسران ، عدالت عالیہ کے جج صاحبان، نامور مسلم زعماء، دیگر معززین اور رؤسائے شہر نے شرکت کی۔37 جسٹس بکری کی دعوت طعام ۱۲ را پریل کو نائیجیر یا ہائیکورٹ کے جج جسٹس بکری نے جو نیشنل صدر صاحب جماعت احمدیہ نائیجیریاکے صاحبزادے ہیں، حضور کے اعزاز میں وسیع پیمانے پر دعوتِ طعام دی جس میں متعدد غیر از جماعت معززین بھی شامل ہوئے۔بواجے بو میں مسجد کا افتتاح اسی روز تین بجے شام اجے بُو اوڈے تشریف لے گئے جہاں ایک بڑی جماعت شاندار مسجد اور مشن ہاؤس موجود ہے۔اس جگہ بھی حضور کا گرمجوشی سے استقبال ہوا۔حضور نے نو تعمیر اور عالیشان مسجد کا افتتاح فرمایا اور ایک نہایت بصیرت افروز خطاب سے نوازا۔آپ نے فرمایا کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ