تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 41 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 41

تاریخ احمدیت۔جلد 26 41 سال 1970ء ۷ اپریل کو بھی متعدد اصحاب ملاقات کے لئے حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔حضور اور حضرت بیگم صاحبہ ایک اسٹور میں بھی تشریف لے گئے۔سارا عملہ حضور کی جاذب، دلکش اور نورانی شخصیت کو دیکھ کر آپ کی طرف متوجہ ہو گیا۔اس کا مالک بڑے ادب سے پیش آیا۔اس کی درخواست پر حضور نے اس کے ایک البم میں جس میں شاہ ایران اور دیگر اکابرین کی تصویر میں اور دستخط تھے اپنے دستخط ثبت فرمائے۔آج حضور کے پرائیویٹ سیکرٹری چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ نے بتایا کہ انہوں نے رویا میں دیکھا کہ ہم لوگ کاروں میں بازار سے گذررہے ہیں اور لوگ بلند آواز سے مل کر گا رہے ہیں’ ناصر دین محمد سلامت“ ۱۸ اپریل کو حضور نے نو مسلم احمدی بہن لیلی کو ایک گھنٹہ تربیتی اور تبلیغی ارشادات سے نوازا۔یہ بہن بہت مخلص ، صوم وصلوٰۃ کی پابند اور باحیا خاتون ہیں۔شام کو حضور زونن برگ سیر کے لئے تشریف لے گئے۔حضور نے دیگر کئی افراد کو بھی ملاقات کا شرف بخشا۔۹ را پریل کو حضور زیورک سے بذریعہ ٹرین فرینکفورٹ (مغربی جرمنی) روانہ ہو گئے۔سارا راستہ حضور کے خدام حضور کی شفقت اور دلداری کے نظارے دیکھ کر دل ہی دل میں حضور کے لئے دعائیں کرتے رہے۔ٹرین مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر چودہ منٹ پر روانہ ہوئی اور پانچ بج کر ۴۵ منٹ پر فرینکفورٹ پہنچی۔اسٹیشن پر فرینکفورٹ کی جماعت اور دیگر احمدی احباب نے اپنے مقدس آقا کا استقبال کیا۔اگلے روز یعنی ، ار اپریل کو حضور نے مسجد نور میں نماز جمعہ ادا فرمائی جس میں مقامی اور بعض دیگر ممالک کے احباب کے علاوہ متعد د عرب اور انڈونیشین احمدی دوست بھی شامل ہوئے۔لیگوس ( نائیجیریا) میں ورود مسعود 36 ارا پریل کو حضور سوا دس بجے صبح جر من ائیر سروس کے ایک ہوائی جہاز پر فرینکفورٹ سے لیگوس نائیجیریا) روانہ ہو گئے۔مقامی جماعت نے دعاؤں کے ساتھ حضور کو الوداع کیا۔جہاز اسی روز شام کو چار بج کر امنٹ ( مقامی وقت پر قریباً ساڑھے چھ گھنٹے کے نان سٹاپ سفر کے بعد لیگوس کے ہوائی اڈے پر اترا۔جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑی احمد یہ جماعت موجود تھی جس نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ حضور کا والہانہ خیر مقدم کیا۔قریباً ڈیڑھ ہزار ا حباب فرط مسرت