تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 28
تاریخ احمدیت۔جلد 26 28 سال 1970ء براڈ کاسٹنگ سٹیشن کے قیام کی اہمیت پر خاصی تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس سلسلہ میں ابتدائی مساعی اور ان کے نتائج سے نمائندگان کو آگاہ فرمایا۔ایوب خان صاحب آف گلاسگو اور مولوی عبد اللطیف صاحب ستکو ہی فاضل لاہور نے بالترتیب پانچ ہزار اور ڈھائی ہزار اور ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب اور بعض دوسرے مخلصین جماعت نے ایک ایک ہزار روپے کے وعدے پیش کئے۔ان کے علاوہ بعض اور احباب کو حسب استطاعت رقوم پیش کرنے کی توفیق ملی۔صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے اس سال مشاورت کے سامنے جو میزانیہ پیش کیا اس کے تعارف میں صدر انجمن کے کام کی مختصر رپورٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے دیگر امور کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ نظارت اصلاح وارشاد کے زیر انتظام گذشتہ سال تک ۲۰۸لائبریریاں قائم تھیں۔امسال ان میں آٹھ کا اضافہ ہوا۔علاوہ ازیں ملک کی بعض اہم لائبریریوں کو سلسلہ کا لٹریچر بھجوایا گیا۔اس سال وقف عارضی کے ۲۲۴۵ وفود آخر فروری ۱۹۷۰ء تک سرگرم عمل رہے اور مزید ۷۷۰ مخلصین کے فارم مکمل ہو کر پہنچ چکے ہیں۔نظارت اصلاح و ارشاد مقامی کی کوششوں کے امید افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔یہاں تک کہ بعض غیر از جماعت علماء تحقیقات کی غرض سے مرکز احمدیت میں آنے لگے ہیں۔بعض نے حق قبول کیا ہے اور دنیوی اعتبار سے اچھے اچھے خاندان کے افراد داخل سلسلہ ہوئے۔اور بعض لوگ بیعت سے قبل ہی اشاعت احمدیت میں منہمک ہو گئے ہیں۔سال رواں سے جامعہ نصرت میں سائنس کے مضامین کا آغاز کر دیا گیا ہے موجودہ زمانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو جو اہمیت حاصل ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔تحریک جدید کے میزانیہ (۷۱-۱۹۷۰ء) میں بھی نہایت تفصیل سے بتایا گیا کہ محدود وسائل و ذرائع کے باوجود ہمارا قدم ترقی پذیر ہے۔آخر میں یہ خوشخبری دی گئی کہ گذشتہ سال تحریک جدید کے شعبہ تعلیم کے تحت حکومت پاکستان کا منظور شدہ طبیہ کالج جاری کیا گیا تھا۔کالج کے مستند اطباء اور ڈاکٹروں کی تعلیمی مساعی کی بدولت خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلی کلاس کے تمام طلباء یونانی بورڈ کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئے اور ایک طالب علم نے تو بورڈ میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کی۔اس ادارہ کی لائبریری اور لیبارٹری خاصی حد تک مکمل کر دی گئی ہے۔میزانیہ وقف جدید میں چند گذارشات کے زیر عنوان علاوہ دیگر معلومات کے یہ خوشکن