تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 29 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 29

تاریخ احمدیت۔جلد 26 29 سال 1970ء تفصیلات بتلائی گئیں کہ دوران سال ۲۱ مقامات پر خدا کے گھر تعمیر کئے گئے۔۱۳ مقامات پر لائبریریاں جاری کی گئیں۔۱۰۲۴ را فراد قرآن مجید ناظرہ پڑھ رہے ہیں۔۱۵۵۶ر افراد تر جمہ قرآن مجید سیکھ چکے ہیں۔نگر پارکر میں ۶۰۰ کے قریب ہند و حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔اس علاقہ میں وقف جدید کے زیر اہتمام مندرجہ ذیل ۲۳ مراکز قائم ہو چکے ہیں:۔مٹھی۔نگر پارکر۔پھولپورہ۔اسالڑی۔اونٹ کپار یو۔دھینگا سرو۔ڈھڈ ویرہ۔دھنا گام۔کو ہاڑا۔لاکٹر کھڈیا۔سندھیا کا وانڈیا۔ہبا سر۔واڈا کا وانڈیا۔مالدلا۔کوہلی ویری کو یا۔سا کر ویرو۔سانبوسن۔اُنڈیر۔چنیدہ۔قاصبو۔الانی جو وانڈیا۔چڑانت۔دستور ومعمول کے مطابق پہلے سب کمیٹیاں مقرر ہوئیں۔بعد ازاں سال گذشتہ سے متعلق رپورٹیں پیش ہوئیں اور پھر درج ذیل سب کمیٹیوں کی رپورٹیں زیر غور آئیں۔ا۔سب کمیٹی نظارت علیا و اصلاح و ارشاد ( صدر ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب سرگودھا)۔۲۔سب کمیٹی بیت المال (صدر چوہدری عبدالرحمن صاحب گوجرانوالہ)۔۳۔سب کمیٹی تحریک جدید و وقف جدید ( صدر خالد سیف اللہ صاحب)۔گذشتہ سال کی رپورٹوں کے پیش ہونے کے دوران حضور نے متعدد اہم ہدایات ارشاد فرمائیں مثلاً ا۔جماعت میں عربی زبان رائج کرنا بہت ضروری ہے۔۲۔احمدی ڈاکٹر آگے آئیں اور افریقنوں کی بے لوث طبی خدمت کے لئے اپنے تئیں پیش کر یں۔۳۔تمام موصوں پر بار بار واضح کر دینا چاہیے کہ محض وصیت کا چندہ دے دینا کافی نہیں بلکہ اصل چیز یہ ہے کہ ہر موصی میں احمدیت کی اصل روح نظر آ رہی ہو۔اگر یہ چیز کسی موصی میں موجود نہیں تو مرکزی نظام کا فرض ہے کہ وہ حسب قاعدہ رپورٹ طلب کر کے اس کی وصیت منسوخ کرنے کی سفارش کرے۔ایجنڈا کی تجویز نمبر تھی کہ نظارت اصلاح وارشاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب شائع کر رہی ہے۔جو کتب یا ان کا کچھ حصہ جو عربی یا فارسی زبان میں ہے اس کا ترجمہ اصل متن کے ساتھ ہی اردو میں شائع کیا جائے“۔سب کمیٹی نے بعض احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس تجویز کے حق میں رائے دی تھی ،نمائندگان نے بھی متفقہ طور پر اس کے منظور کئے جانے کی سفارش کی جسے حضور نے بھی منظور فرمالیا۔احتیاطی تدابیر میں یہ امور شامل تھے:۔