تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 330 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 330

تاریخ احمدیت۔جلد 26 330 سال 1970ء نواز اور ہمدرد دل رکھتے تھے۔کوشش کرتے کہ پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا ہوں۔اس کے علاوہ مرحوم تہجد گزار اور دعاؤں میں مشغول رہتے تھے۔آپ نے مورخہ ۲۰ ستمبر ۱۹۷۰ء کو وفات 85 حبیب بیگم صاحبہ وفات: ۱۱ را کتوبر ۱۹۷۰ء مرحومہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص صحابی حضرت ڈاکٹر فیض قادر صاحب آف فیض اللہ چک کی منجھلی صاحبزادی تھیں۔آپ پیدائشی احمدی اور موصیہ تھیں۔آپ بہت ملنسار خاموش طبع صابر و شاکر اور مخیر خاتون تھیں۔سلسلہ احمدیہ اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بے حد اخلاص رکھتی تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند تھیں۔زندگی میں جو بھی تکلیف آئی اسے بہت صبر سے برداشت کیا اور رضا بالقضاء کا بہت اعلیٰ نمونہ دکھایا۔آپ ملک بشیر الحق صاحب کی والدہ اور حضرت حاجی نصیر الحق صاحب ( آف لاہور ) صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہلیہ تھیں۔آپ نے اراکتو بر ۱۹۷۰ء کو وفات پائی۔آپ کا جنازہ ربوہ لایا گیا اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں 86 آئی۔زینب بی بی صاحبہ وفات : ۳۰ /اکتوبر ۱۹۷۰ء محترمہ زینب بی بی صاحبہ حضرت چوہدری غلام احمد صاحب ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت احمدیہ پاک پٹن کی اہلیہ تھیں۔آپ نے ۱۹۰۹ء میں بیعت کی۔مرحومہ لجنہ پاک پٹن کی ایک لمبے عرصہ تک صدر ر ہیں۔دوران بیماری بھی آپ اپنے مکان پر مستورات کو بلا کر ان کو دین کے متعلق ہدایات دیا کرتی تھیں۔آپ نے مورخہ ۳۰ /اکتوبر ۱۹۷۰ء کو وفات پائی۔آپ موصیہ تھیں اور ۱۹۱۵ء میں نظام وصیت میں شمولیت اختیار کی تھی۔آپ نے ۹۲ سال عمر پائی۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں عمل میں آئی۔87 با با مستری محمد اسمعیل صاحب درویش ( عرف بابا سر پیر ) وفات: ۸ دسمبر ۱۹۷۰ء