تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 295 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 295

تاریخ احمدیت۔جلد 26 295 ۱۹۷۰ء میں وفات پانے والے مخلصین جماعت سال 1970ء اس سال صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ سلسلہ احمدیہ کے متعددممتاز مخلصین جماعت نے وفات پائی جن کی تفصیل ذیل میں درج کی جاتی ہے:۔الف دین صاحب آف کوٹلی آزاد کشمیر وفات: یکم جنوری ۱۹۷۰ء کوٹلی آزادکشمیر کی مشہور کھوکھر فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کا نام فہرست نو مبایعین میں الفضل ( قادیان ) ۴ فروری ۱۹۲۷ء کے صفحہ ۱۰ پر درج ہے۔نرم دل اور صائب الرائے تھے۔کوٹلی میں مخالفین سے بڑے معر کے ہوتے رہے آپ ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے رہے۔آپ کے دوسرے بھائی علم الدین عرائض نولیس نے بھی آپ کے زیر اثر احمد بیت قبول کر لی۔قریشی محمد نذیر صاحب ملتانی وفات: ۲ جنوری ۱۹۷۰ء 29 سلسلہ کے ممتاز عالم ، فدائی اور مناظر مکرم قریشی محمد نذیر صاحب ملتانی مربی سلسلہ احمدیہ مورخہ یکم جولائی ۱۹۱۰ء کو پیدا ہوئے۔آپ کے آباء نے موضع علی پور تحصیل کبیر والا ضلع ملتان میں مزروعہ اراضی حاصل کی تھی۔جسے بعد میں فروخت کر دیا گیا۔مکرم قریشی صاحب مرحوم اور آپ کے آباء ضلع ملتان میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ملتانی کہلائے۔بچپن ہی میں آپ کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا۔اس لئے آپ اپنے ماموں مکرم حکیم فیروز دین صاحب مرحوم کی سرپرستی میں آگئے۔محترم قریشی محمد نذیر صاحب ملتانی پرائمری پاس کر کے مدرسہ احمدیہ میں ۱۹۱۹ء میں داخل ہوئے۔آپ محلہ دارالرحمت قادیان میں مکرم حکیم فیروز دین صاحب کے ہاں قیام رکھتے تھے۔طالب علمی کے زمانہ میں بھی آپ خوب حاضر جواب واقع ہوئے تھے۔اس لئے بعض آپ کے کلاس فیلو فلاسفر کے نام سے پکارتے۔۱۹۲۹ء میں آپ نے مولوی فاضل پاس کیا اور مرکز قادیان کی طرف سے ہندوستان کے مختلف علاقوں آگرہ، لکھنو، دہلی اور احمد آباد میں بطور مربی جماعت احمدیہ تربیتی و دینی اور اصلاحی خدمات جلیلہ