تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 296 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 296

تاریخ احمدیت۔جلد 26 296 سال 1970ء سرانجام دیں۔جہاں آپ نے مختلف کامیاب مناظرے بھی کئے۔۱۵ نومبر ۱۹۳۹ء کو کاٹھیا واڑ عین جوانی کی عمر میں آپ ایک ہوٹل میں تبلیغ ہی کے سلسلے میں تشریف فرما تھے کہ آپ کے مخالف نے آپ کے پیٹ میں چاقو سے وار کیا جس سے گہرا زخم آیا۔آپ نے اسی حالت میں پولیس تھانہ میں پہنچ کر ( جو اتفاقاً پاس ہی تھا) رپورٹ درج کروائی۔گو آپ اس زخم سے صحت یاب تو ہو گئے مگر زیادہ خون خارج ہونے کی وجہ سے آخر دم تک کمزوری رہی اور سردی کے ایام میں بعض دفعہ پٹھوں میں شدید قسم کی کمزوری لاحق ہو جاتی تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی ہمت اور عزم عطا فرمایا تھا۔کئی دفعہ دیکھا کہ آپ بیماری کی حالت ہی میں مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے تشریف لے آتے تھے اور مسجد میں کافی دیر تک دوستوں سے مختلف دینی مسائل کے بارہ میں گفتگو فرماتے تھے۔اپنے تبلیغی حالات سنا کر دوستوں کو قیمتی نصائح فرماتے۔آپ کی دو نصیحتیں بہت انمول ہیں۔اول:۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ تبلیغی گفتگو میں سوائے اشد ضرورت کے مناظرانہ پہلو اختیار نہیں کرنا چاہیے۔دوٹوک بات کرنے سے وقتی طور پر آپ مخالف کا منہ تو بند کر دیں گے مگر اس کے ساتھ تبلیغ کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔اس لئے ہمیشہ دلکش رنگ میں نصیحت اور ہمدردی کے طور پر تبلیغ کرنی چاہیے۔اور گفتگو کے آخر میں مسئلہ کا کچھ حصہ باقی رکھ لیں اور نہایت ادب سے کہیں کہ مسئلہ کے اس حصہ پر دوسرے وقت میں بات کریں گے تا کہ تبلیغ کا سلسلہ جاری رہ سکے اور مخالف سوچ کر مسئلہ کی تہ تک پہنچ جائے۔اور آپ کو بھی مزید مطالعہ کا موقع مل جائے گا۔دوم :۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ مبلغ کے پاس ہر وقت ایک نوٹ بک ہونی چاہیے اور اسے مطالعہ کثرت سے کرنا چاہیے۔مطالعہ کے وقت جو مناسب حوالہ پڑھے نوٹ بک میں اس وقت درج کرے اور بوقت تبلیغ اور تقریرا سے استعمال کرے۔اس طرح اس کا علم بھی بڑھے گا اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکے گا۔30- سکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب وفات : ۱۸ جنوری ۱۹۷۰ء آپ کی عمر قریباً ۸۷ سال تھی۔آپ ایک راسخ العقیدہ اسماعیلی خاندان میں پیدا ہوئیں جو کہ عام