تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 264 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 264

تاریخ احمدیت۔جلد 26 264 سال 1970ء عیسائیت خطرے میں ہے، یہودیت خطرے میں ہے، بدھ مت خطرے میں ہے، ہندو مذہب خطرے میں ہے کیونکہ اسلام کو اخوت و محبت اور مساوات کا جو ہتھیار دیا ہے وہ قلوب کو گھائل کرنے والا ہے اس لئے اس کے مقابلہ میں دنیا کا کوئی اور مذہب نہیں ٹھہر سکتا۔انسانی تاریخ اس امر پر شاہد ہے کہ نفرت محبت کے مقابلہ میں کبھی جیت نہیں سکتی۔ہمارے ہاتھوں میں اسلام کا یہی پیغام ہے اس لئے بالآخر اسلام ہی کامیاب ہوگا یہ خدا کی تقدیر ہے جو بہر حال پوری ہوکر رہے گی۔اس کے بعد حضور نے اللہ تعالیٰ کے ان افضال کا ذکر فرمایا جوتحریک جدید، وقف جدید اور فضل عمر فاؤنڈیشن کے ذریعہ اس سال خدا کی پاک جماعت پر ہوئے۔آخر میں حضور نے مختلف اہم جماعتی تحریکات مثلاً وقف عارضی، تعلیم القرآن، وقف بعد ریٹائرمنٹ اور تعلیم القرآن کی مرکزی کلاس کی طرف مخلصین جماعت کو مؤثر رنگ میں توجہ دلائی۔حضور انور کا اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر کو حضور کی ایک نہایت پُر شوکت اور ولولہ انگیز تقریر ملت واحدہ کے موضوع پر ہوئی۔حضور نے رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کی عالمگیر غیر محدود اور ازلی ابدی فیض رسانی کا نہایت دلنشین انداز میں تذکرہ کرنے کے بعد قرآنی آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: ١٠) اور أُخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم (الجمعۃ : ۴) کی روشنی میں نہایت تفصیل سے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بشارت ملی کہ آپ کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان وحدت اجتماعی کی شکل اختیار کریں گے اور ایک قوم بن جائیں گے اس عظیم الشان وعدہ کی تکمیل آنحضرت ﷺ کی نشاۃ ثانیہ میں مہدی موعود کے ذریعہ مقدر ہے جیسا کہ بزرگانِ سلف نے بھی اپنی کتابوں میں بصراحت لکھا ہے تکمیل اشاعت دین آخری زمانہ میں مقدر تھی جو اس امر کا ثبوت ہے کہ قیامت تک فیوض محمدی کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض جاریہ ہے جو اس آخری زمانہ میں آنحضور کے فرزند جلیل کے ذریعہ مشرق و مغرب کی قوموں تک اسلام کا پیغام پہنچ رہا ہے اور سعید الفطرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور اطاعت کا جوا اپنی گردن پر رکھ رہے ہیں اور اس طرح ملت واحدہ کی راہ ہموار ہو رہی ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام کو ساری دنیا میں پھیلانے اور غالب کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔حضور انور نے خطاب جاری رکھتے ہوئے قلوب انسانی کی تسخیر اور ملتِ واحدہ کے قیام کے