تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 16 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 16

تاریخ احمدیت۔جلد 26 16 سال 1970ء کے حصہ میں آیا۔کالج سیکشن میں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے میونسپل کا لج لائکپور کو ہرا کر چیمپین شپ کا اعزاز حاصل کیا۔اسی طرح سکول سیکشن میں تعلیم الاسلام ہائی سکول نے اعزاز حاصل کیا۔فائنل مقابلوں کے اختتام پر مورخہ ۳۱ جنوری ۱۹۷۰ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم فرمائے اور انہیں ایک مختصر خطاب سے نوازا۔حضور انور نے برادرز کلب کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اپنی طرف سے ایک سو ایک روپے کا انعام عطا فر مایا۔12 حضرت اُمّم مظفر احمد کا انتقال اس سال کا اندوہناک واقعہ حضرت اُمّ مظفر سرور سلطان صاحبہ بیگم حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی رحلت ہے۔آپ قریباً دس سال سے صاحب فراش تھیں۔بیماری کا یہ طویل عرصہ آپ نے بہت خندہ پیشانی سے گزارا اور صبر و شکر کا بہت اعلیٰ نمونہ قائم کیا اور بالآخر یکم فروری ۱۹۷۰ء بروز اتواراس دار فانی سے عالم جاودانی کی طرف انتقال فرما گئیں۔اس جانگد از حادثہ کی خبر سنتے ہی اہل ربوہ کثیر تعداد میں کوٹھی ”البشری پہنچنا شروع ہو گئے۔البشرى، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا ذاتی مکان واقع محلہ دارالصدرغربی ربوہ۔آپ اس میں ۲۰ را پریل ۱۹۶۱ء کو منتقل ہوئے تھے )۔اُدھر دو پہر تک بیرو نجات سے بھی ربوہ میں احباب کی آمد کا تانتا بندھ گیا۔سرگودھا، لائکپور (فیصل آباد، جھنگ، شیخو پورہ ، لاہور، گجرات، راولپنڈی اور متعدد دوسرے مقامات سے احباب نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے تشریف لائے۔صبح سے بعد دو پہر تک ہزاروں مستورات نے ”البشری میں چہرہ کی آخری زیارت کا شرف حاصل کیا۔نماز جنازه اسی روز سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے مسجد مبارک میں نماز عصر پڑھائی۔بعد ازاں البشری میں تشریف لائے۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد جنازہ کو کوٹھی کے اندرونی حصہ سے اٹھا کر بیرونی حصہ میں لائے جہاں تابوت کو ایک چارپائی پر رکھا گیا جس کے ساتھ لمبے لمبے بانس لگے ہوئے تھے تا کہ احباب کو کندھا دینے میں آسانی رہے۔کوٹھی کے بیرونی حصہ سے جنازہ سوا چار بجے اٹھایا گیا۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث، حضرت مرحومہ کے فرزندان صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن، صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب،