تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 15 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 15

تاریخ احمدیت۔جلد 26 15 سال 1970ء اس بصیرت افروز خطاب کے بعد حضور چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے ساتھ مجوزہ عمارت کی کھدی ہوئی بنیادوں کی طرف تشریف لے گئے۔حضور نے بنیاد میں مقررہ جگہ پر بیٹھ کر پہلے ایک اینٹ ہاتھ میں لی اور دیر تک زیر لب دعا کرتے رہے پھر اس اینٹ کو اپنے دست مبارک سے بنیاد میں نصب فرمایا۔حضور نے اس کے علاوہ یکے بعد دیگرے دو اور اینٹیں بھی نصب فرما ئیں۔اس کے بعد حضور کی اجازت سے علی الترتیب چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب، کرنل عطاء اللہ صاحب، صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ، صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ انجمن احمدیہ تحریک جدید اور شیخ محمد احمد صاحب مظہر صدر انجمن احمد یہ وقف جدید نے ایک ایک اینٹ بنیاد میں نصب کی۔بعدہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے سابق اور موجودہ ڈائریکٹر صاحبان نے بھی ایک ایک اینٹ بنیاد میں رکھی جن میں مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ سرگودھا، چوہدری انور حسین صاحب ایڈووکیٹ شیخو پورہ ، ڈاکٹر مسعود احمد صاحب سرجن لا ہور، (حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، سید داؤ د احمد صاحب اور میر محمد بخش صاحب ایڈووکیٹ گوجرانوالہ شامل تھے۔ایک اینٹ مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے بھی رکھی۔اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض صحابہ کرام سے بھی اینٹیں رکھوائی گئیں ان میں حضرت حاجی محمد فاضل صاحب، حضرت صوفی غلام محمد صاحب ایڈیشنل ناظر بیت المال ( آمد)، حضرت چوہدری علی محمد صاحب بی اے بی ٹی اور حضرت بابا دین محمد صاحب شامل تھے۔اس کے بعد حضور نے بنیادوں کے پاس کھڑے ہو کر اجتماعی دعا کرائی جس میں جملہ حاضرین شریک ہوئے۔اس موقع پر حاضرین میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔نیز مجوزہ عمارت کے احاطہ میں ایک بکر البطور صدقہ ذبح کر کے اس کا گوشت غرباء میں تقسیم کیا گیا۔گیارھواں آل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ تعلیم الاسلام کالج کا گیارھواں آل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ مورخہ ۲۹ تا ۳۱ جنوری ۱۹۷۰ء منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح پہلے سے قائم شدہ مستحسن روایت کے مطابق دسویں آل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم پاکستان ویسٹرن ریلوے کے کپتان سید جاوید حسن نے تعلیم الاسلام کالج کے باسکٹ بال کورٹس میں کیا۔ٹورنامنٹ میں ۲۷ ٹیموں نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ میں درجنوں میچز کھیلے گئے۔کلب سیکشن میں چیمپین شپ کا اعزاز پاکستان ویسٹرن ریلوے