تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 229 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 229

تاریخ احمدیت۔جلد 26 229 سال 1970ء مظاہرہ تھا جو اس موقع پر دیکھنے میں آیا اور جو ایمانوں کو ایک نئی تازگی ، قلوب کو ایک نئی جلاء اور روحوں کو ایک نئی بالیدگی سے ہمکنار کرنے کا موجب بنا۔ایک اندازہ کے مطابق اس وقت کم و بیش چار ہزار افراد کو ایک ہی دستر خوان پر اپنے آقا کے ساتھ شریک طعام ہونے کا خصوصی اعزاز حاصل ہوا۔کھانے کا انتظام اس درجہ مثالی تھا کہ کثیر التعداد ا حباب کو کمال خاموشی ، وقار اور سہولت کے ساتھ بر وقت اور حسب ضرورت کھانا پہنچتا رہا۔آخر میں سیدنا حضرت خلیفہ اُسیح الثالث نے اجتماعی دعا کرائی جس میں جملہ حاضرین شریک ہوئے۔استقبالیہ کمیٹی اور اس کے انتظامات اس تاریخی اور یادگار تقریب کا انتظام مرکزی تنظیموں کی ایک نمائندہ استقبالیہ کمیٹی کے سپرد تھا جس کے صدر اور نگران سید میر داؤ د احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ ونمائندہ صدرانجمن احمد یہ تھے۔کمیٹی کے دیگر ممبران کے نام یہ ہیں۔مولوی عبد القادر صاحب ضیغم نائب وکیل التبشیر نمائندہ تحریک جدید - مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب نمائندہ وقف جدید۔مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نمائنده فضل عمر فاؤنڈیشن۔شیخ محبوب عالم صاحب خالد نمائندہ مجلس انصار اللہ مرکز یہ مرزا خورشید احمد صاحب نمائندہ مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ۔سید داؤ د احمد صاحب نے اس تقریب کے جملہ انتظامات کو پانچ شعبوں میں تقسیم فرمایا اوران کے حسب ذیل انچارج مقرر کئے۔ا۔مقامِ تقریب جگہ کی تیاری اور آرائش (انچارج پروفیسر چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ) ۲۔کھانا پکوانے کا انتظام۔(انچارج صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ) ۳۔کھانا کھلانے اور میز بانی کے فرائض۔( انچارج سید محمود احمد صاحب ناصر پروفیسر جامعہ احمدیہ ) ۴۔انتظام آب رسانی۔انچارج چوہدری منیر احمد صاحب عارف پروفیسر جامعہ احمدیہ ) ۵۔انتظام روشنی۔(انچارج محمد احمد صاحب انور ایم اے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ )۔ان حضرات نے قریباً چھ صد معاونین کی مدد سے جملہ انتظامات کو نہایت سلیقہ اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیا۔ان کے معاونین میں تعلیم الاسلام کالج ، جامعہ احمدیہ اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کے پروفیسر صاحبان، اساتذہ کرام ہر سہ ادارہ جات کے طلبہ، مجالس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے اراکین اور دفاتر کے کارکنان شامل تھے۔ان سب احباب نے اپنے فرائض منصبی اس ذوق و شوق اور جذبہ