تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 230
تاریخ احمدیت۔جلد 26 230 سال 1970ء محبت و فدائیت سے سرشار ہو کر انجام دیئے کہ سب لوگ عش عش کر اٹھے۔11 غانا میں پہلے احمد یہ میڈیکل سنٹر کا پُر شکوہ افتتاح 153 نصرت جہاں ریز رو فنڈ سکیم کے تحت غانا کے اندرونی علاقہ کماسی میں یکم نومبر ۱۹۷۰ء کو پہلے احمد یہ میڈیکل سنٹر کا پُر شکوہ افتتاح ہوا۔اس افتتاحی تقریب کی روداد بذریعہ کیبل گرام مرکز احمدیت میں پہنچی جس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔اکرا۔نومبر۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے نصرت جہاں سکیم کے ماتحت یکم نومبر کو کماسی کے علاقہ میں پہلے احمدیہ میڈیکل سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔علاقہ کے پیرا ماؤنٹ چیف نے اس موقع پر ایک خصوصی در بار منعقد کیا جس میں تین مختلف اسٹیٹس کے تین پیراماؤنٹ چیفس ، اعلیٰ سرکاری حکام، علاقہ کی دیگر نامور اور سر بر آوردہ شخصیتوں اور قریباً تین ہزار افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدارت کے فرائض بی کوائے اسٹیٹ کے پیرا ماؤنٹ چیف نے ادا فرمائے۔کوکوفو کے پیراماؤنٹ چیف نے جماعت احمد یہ گھانا کے امیر اور مشنری انچارج مکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر نیز گھانا میں جماعت احمدیہ کے پہلے میڈیکل مشنری بریگیڈیر احمد کو مخاطب کر کے استقبالیہ ایڈریس پڑھا جس میں انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ساتھ گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سنٹر کے قیام پر دلی جذبات تشکر کا اظہار فرمایا۔انہوں نے اپنی اسٹیسٹ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ نانا او سیئے دوم مرحوم جنہیں انگریزوں نے شاہ اشانٹی کے ساتھ ملک بدر کر دیا تھا وہ اور ان کے افراد خاندان احمدی تھے۔انہوں نے اس امر پر گہرے جذبات تشکر کا اظہار فرمایا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ نوازش ڈاکٹر بھجوانے کے سلسلہ میں ان کی درخواست کو شرف قبول سے نوازا۔انہوں نے اس امر کا خاص طور پر ذکر کیا کہ جب پچھلے دنوں حضرت امام جماعت احمد یہ اپنے دورہ مغربی افریقہ کے سلسلہ میں گھانا تشریف لائے تھے تو آپ نے انہیں از راہ شفقت معانقہ کے شرف سے نواز کر ان کی بے حد عزت افزائی فرمائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ”جب لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ حضرت امام جماعت احمدیہ نے مجھے معانقہ کا شرف بخشا ہے تو لوگ میرے جسم اور کپڑوں کو چھو چھو کر مجھ سے ہی برکت حاصل کرتے رہے۔سپاسنامہ کے جواب میں تقریر کرتے ہوئے مکرم ڈاکٹر غلام احمد صاحب نے پیراماؤنٹ چیف