تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 224 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 224

تاریخ احمدیت۔جلد 26 224 سال 1970ء حضرت اقدس نے احباب جماعت کو اس نہایت اہم امر کی طرف توجہ دلائی کہ وہ غلبہ دین کے سلسلہ میں اپنی کوششوں کو ہر لمحہ اور ہر آن تیز سے تیز تر کرتے چلے جائیں۔ہمارا ہر قدم ہمیشہ آگے کی طرف ہی اٹھے نہ کہ پیچھے کی طرف۔ہمیں قیامت تک یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہر سال خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماعات میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے نیز فرمایا کہ خدام کی تربیت اس اعتبار سے انصار کے ذمہ ہے کہ اکثر و بیشتر خدام انصار کے اپنے بیٹے ہیں اور اسلام نے ہر باپ کو اپنے بیٹے یا بیٹوں کی تربیت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے بعض باپ یہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ اولاد کی تربیت کے وہ خود ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ یہ ذمہ داری خدام الاحمدیہ کی تنظیم کی ہے کہ وہ نو جوانوں کی تربیت اور اصلاح کا فریضہ انجام دے۔حضور نے انصار کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا یہ خیال ہرگز درست نہیں ہے پہلی اور اصل ذمہ داری تو باپ کی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی تربیت کا ہر طرح خیال رکھے۔اس لئے انصار اللہ کے رکن ہونے کی حیثیت میں بطور باپ اپنے بیٹوں کی تربیت آپ کی ذمہ داری ہے۔تربیت اولاد کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے حضور نے مزید فرمایا کہ جو لوگ لمبا عرصہ احمدیت میں رہے ہیں اور انہیں براہ راست تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا ہے آئندہ نسلوں کی تربیت کرنے کا بوجھ زیادہ تر ان پر ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعد کے زمانہ میں اسلام کا جو غلبہ انقلاب عظیم کی صورت میں ظاہر ہوا اس کی جان وہ صحابہ رضوان اللہ علیہم ہی تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست تربیت یافتہ تھے بعد میں وہ نئی نسلوں کی اس رنگ میں تربیت کرتے چلے گئے کہ نئی نسلیں بھی غلبہ اسلام کے لئے قربانیاں دیتی چلی گئیں اس کے ثبوت میں حضور نے جنگ یرموک کے موقع پر صحابہ کرام اور ان کے زیر اثر نئی نسلوں کے تربیت یافتہ نو جوانوں کی قربانیوں اور ان کے سنہری کارناموں کا بہت ہی مسحور کن انداز میں ذکر فرمایا اور انصار اللہ کونئی نسلوں کی تربیت کے ضمن میں ان کی ذمہ داریوں کی طرف بہت پر اثر انداز میں توجہ دلائی۔حضور کی اس روح پرور اور بصیرت افروز تقریر نے جو قریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی احباب پر وجد کی کیفیت طاری کر دی۔مرکزی تنظیموں کی طرف سے یادگار استقبالیہ تقریب ۲۹ اکتوبر ۱۹۷۰ء کو جماعت احمدیہ پاکستان کی مرکزی تنظیموں ( صدرانجمن احمدیہ، انجمن احمدیہ تحریک جدید ، انجمن احمد یہ وقف جدید فضل عمر فاؤنڈیشن مجلس انصار اللہ مرکز بیاورمجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ) کی طرف سے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے لہی سفر مغربی افریقہ سے کامیاب اور 151