تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 225 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 225

تاریخ احمدیت۔جلد 26 225 سال 1970ء غیر معمولی برکتوں اور فضلوں سے معمور مراجعت پر ایک نہایت وسیع پیمانہ پر استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔اس تاریخی اور یادگار تقریب کا انعقاد جامعہ احمدیہ کے وسیع وعریض میدان میں ہوا اور اس میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام، جماعت ہائے احمدیہ کے جملہ صوبائی ، علاقائی اور تمام ڈویژنوں اور اضلاع کے امراء صاحبان ،انصار اللہ کے ناظمین اعلیٰ و زعماء اعلیٰ اور خدام الاحمدیہ کے جملہ قائدین اضلاع خاص طور پر مدعو تھے۔ربوہ کے محلہ جات کی مجالس اطفال الاحمدیہ کے ایک ایک نمائندہ کو بھی اس میں شریک ہونے کا موقع دیا گیا نیز مجلس انصار اللہ ربوہ اور مجلس خدام الاحمد یہ ربوہ کے جملہ اراکین نے بطور میز بان شرکت کی۔حضور کی حرم حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی خدمت میں تہنیت اور مبارکباد پیش کرنے اور خیر مقدم کرنے کے لئے اسٹیج کے پہلو میں ایک علیحدہ باپردہ شامیانہ نصب کیا گیا تھا۔مستورات کی اس محفل میں حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ، حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ، ام متین حضرت سیّده مریم صدیقہ بیگم صاحبہ، حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ اور خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دیگر خواتین مبار کہ نیز لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی عہدیدار اور نمائندہ خواتین تشریف رکھتی تھیں۔مہمانوں کی نشست کا اہتمام ہزاروں مہمانوں کو بٹھانے اور انہیں حضور کے ساتھ ایک ہی دستر خوان پر شریک طعام ہونے کی سعادت سے بہرہ ور کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔جامعہ احمدیہ کے وسیع وعریض میدان میں سے ایک لاکھ بیس ہزار (۴۰۰×۳۰۰) مربع فٹ کے ایک قطعہ کو صاف کرنے اور ٹینکر کی مدد سے اس پر چھڑکاؤ کرنے کے بعد خوبصورت قناتوں ، دروازوں، جھنڈیوں، بجلی کی ٹیوبوں اور رنگ برنگ قمقموں سے اسے آراستہ کیا گیا تھا اس وسیع و عریض قطعہ کے مغربی جانب ۳۶ فٹ لمبا اور ۱۸ فٹ چوڑا بہت اونچا اسٹیج تعمیر کیا گیا تا کہ جب حضرت امام عالی مقام اس پر رونق افروز ہوں تو دور بیٹھے ہوئے احباب بھی حضور کی زیارت سے شرفیاب اور شاد کام ہوسکیں۔اس پورے احاطہ میں مہمانوں کو صاف ستھری در یوں پر لمبی لمبی قطاروں میں اس طرح بٹھایا گیا کہ سب کا رخ اسٹیج کی جانب تھا۔ان قطاروں کے درمیان وسیع راستے بنائے گئے تھے تاکہ منتظمین اور معاونین آسانی اور سہولت کے ساتھ آجا سکیں۔اسٹیج کے عین سامنے احاطہ کے مشرقی سرے پر منارة ا مسیح کا ایک خوشنما ماڈل تیار کیا گیا تھا۔جو زمین سے ۳۰ فٹ بلند تھا۔سارا منارہ بجلی کے رنگ برنگ