تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 210 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 210

تاریخ احمدیت۔جلد 26 210 چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا جاپان کی عالمی کانفرنس سے خطاب سال 1970ء ۱۶ اکتوبر ۱۹۷۰ ء کو حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے کیوٹو (Kyoto) جاپان میں منعقدہ مذہب اور امن کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے ایک حقیقت افروز خطاب فرمایا جس میں قرآن کریم کی روشنی میں اسلام اور امن کے موضوع پر نہایت بلیغ روشنی ڈالی آپ کے اس خطاب کا مکمل متن رسالہ دی مسلم ہیرلڈ لندن کی اشاعت نومبر و دسمبر ۱۹۷۰ء میں شائع ہوا۔اجتماع خدام الاحمدیہ مرکزیہ اس سال خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع ۱۶ ۱۷ ۱۸ اکتو بر ۱۹۷۰ء کو اپنی مخصوص روایات کے ساتھ منعقد ہوا۔مقام اجتماع تعلیم الاسلام کالج کے جنوبی جانب باسکٹ بال گراؤنڈ سے متصل میدان تھا۔اس اجتماع کی ایک اہم اور نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس میں شامل ہونے والی مجالس اور خدام کی تعداد گذشتہ تمام اجتماعات سے بہت زیادہ تھی جو خدا تعالیٰ کی غیر معمولی تائید ونصرت کا آئینہ دار تھی۔اس سال ۴۱۵ مجالس کے ۳۱۸۲ خدام نے حاضر ہونے کی سعادت حاصل کی جس پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اظہار خوشنودی فرمایا۔اطفال الاحمدیہ کی ۱۲۹ مجالس کے ۲۱۹۹ / اطفال شامل اجتماع ہوئے۔مجالس کی یہ تعداد گذشتہ سال سے دوگنی سے بھی زیادہ تھی۔اس سال مشرقی پاکستان کے دو اطفال بھی شریک ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا افتتاحی خطاب سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے نہایت وجد آفرین اور روح پرور افتتاحی خطاب میں فرمایا:۔ہمارے محبوب آقا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نسل سے بڑا ہی پیار کیا ہے۔اس وقت میں آپ کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار اور محبت کا ایک جلوہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ یعنی تیرے نفس کا تیرے پر حق ہے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ انسان خود ہی اپنے نفس کے حقوق قائم کرے اور پھر ان کے مطالبات شروع کر دے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے