تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 208 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 208

تاریخ احمدیت۔جلد 26 208 سال 1970ء اثر ورسوخ بڑھے گا اور ہماری تبلیغ اسلام کا کام بڑا تیز ہو جائے گا۔میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں بھی کہا تھا کہ اسلام کی عیسائیت کے خلاف اصل جنگ اس وقت ویسٹ افریقہ میں لڑی جارہی ہے کیونکہ اسلام کو چھوڑ کر باقی دنیا اس وقت مذہبی لحاظ سے دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے ایک حصے پر دہریت کا لیبل ہے اور دوسرے حصے پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔دہریت والے حصے کو تو چھوڑ دیں کیونکہ انہوں نے مذہب کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن جہاں تک عیسائیت کے لیبل کا تعلق ہے یورپ جو کسی زمانے میں عیسائی ہوا کرتا تھا اب عیسائی نہیں رہا۔جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں ایک انگریز صحافی کے ایک سوال کے جواب میں میں نے اسے بتایا تھا کہ تمہارے گرجے کے سامنے For Sale کا بورڈ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری نئی پودعیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں لے رہی لیکن ان پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔اب ویسٹ افریقہ میں عیسائی بڑا زور لگا رہے ہیں کہ وہاں وہ کامیاب ہو جائیں کیونکہ ان کو یہ نظر آرہا ہے کہ یہ تو میں جب مذہب میں چلی گئیں دنیا میں اس کا بڑا اثر ہوگا اور یورپ سے وہ مایوس ہو ہی چکے ہیں۔انگلستان سے وہ مایوس ہو چکے ہیں۔امریکہ سے وہ مایوس ہو چکے ہیں۔صرف لیبل ہے الا ماشاء اللہ۔بعض لوگ دیانتداری سے عیسائیت پر ایمان رکھنے والے بھی ہوں گے لیکن ان کی تعداد نسبتاً بہت کم ہے۔لیبل والا حصہ بہت زیادہ ہے۔اس لئے اب افریقہ میں عیسائیت کیساتھ ہماری جنگ ہو رہی ہے اگر ہم یہ جنگ جیت جائیں تو دوسرے ممالک میں جو عیسائیت کے لیبل والے ہیں ان میں بھی جیت جائیں گے“۔142- شہد اور اس کے خواص کے بارے میں حضور انور کے ارشادات مورخه ۵/اکتوبر ۱۹۷۰ء کو حضور انور مسجد مبارک میں نماز مغرب پڑھانے کے بعد قریباً نصف گھنٹہ تشریف فرمار ہے اور احباب کو پر معارف ارشادات سے نوازا۔ابتداء حضور نے فصلوں پر جراثیم کش ادویات چھڑ کنے کے بعض مضر اثرات کے متعلق جدید تحقیق پر روشنی ڈالی اور یورپ میں اس