تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 124 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 124

تاریخ احمدیت۔جلد 26 124 سال 1970ء ہمیں اپنا پرانا طریق بدل دینا چاہیے اور یہ چیز پہلے مبلغین پر بھی حاوی ہو جائے گی اور نئے آنے والوں پر بھی کہ نہ کوئی تحریک کا ہوگا نہ کوئی انجمن کا ہوگا۔تمام واقفین کا ایک خاص گروہ بن جائے گا۔ایک جماعت، ایک pool (پول) ہوگا۔ایک Reservoir ( ریز روائیر ) ہوگا ایک تالاب ہو گا جس میں یہ روحانی مچھلیاں اجتماعی زندگی گزاریں گی اور تربیت حاصل کریں گی اور نشو ونما پائیں گی۔نئے اور پرانے اس پول میں چلے جائیں گے۔جو پرانے ہیں ایک سال کے اندر ہم ان کی screen (سکرین) کریں گے یعنی بصیغہ راز ان کے تمام حالات ، ان کی ذہنیت وغیرہ وغیرہ معلوم کریں گے۔یہ ضروری نہیں ہے کہ کسی میں کوئی نقص ہو اس کی وجہ سے اس کو باہر نہ بھیجا جائے۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے حالات یا اس کی ذہنیت ایسی ہو کہ وہ یہاں بہت اچھا کام کر سکتا ہو باہر نہ کر سکتا ہو۔یہ سارے کوائف ہم اکٹھے کریں گے اور اسی طرح مثلاً آٹھ جو میں نے پہلے مثال دی تھی کہ جامعہ سے جو نئے فارغ ہوئے ہیں ان نئے فارغ ہونے والوں کو اس پول میں بھیج دیا جائے گا۔نہ کوئی تحریک کے پاس جائے گا نہ انجمن کے پاس۔لیکن تعداد دونوں کی مقرر ہو جائے گی۔مثلاً پہلے ساٹھ مبلغ ہیں اس سال آٹھ نئے مبلغ پیدا ہوئے ہیں تو چاران کے حصہ میں آئیں گے تو یہ ہو جائے گا کہ پہلے تحریک جدید کے ساٹھ تھے اب چونسٹھ ہو گئے۔اور اگر پہلے اسی مبلغ ہیں صدر انجمن احمدیہ کے اب ان کو چار ملے تو چوراسی ہو گئے۔لیکن وہ کون کون ہوں گے اس کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔وہ پول کے ہوں گے اور وہیں سے وہ باہر جائیں گے اور کوئی شخص باہر نہیں جائے گا جب تک کم از کم تین سال تک اس نے پاکستان میں کام نہ کیا ہو اور اس کے حالات اور اس کی ذہنیت کا ہمیں علم نہ ہو۔اور پہلوں کی Screening (سکریننگ ) تو اسی سال ہو گی اور نئے آنے والوں کی سکریننگ تین سال کے بعد ہوگی۔اور پھر ان میں سے ( car mark) (اسر مارک ) معین کر دئیے جائیں گے یعنی نشاندہی ہو جائے گی کہ یہ یہ مبلغ ایسے ہیں جو بیرونی ممالک میں کام کرنے کے قابل ہیں۔پھر جتنے ان کے حصہ کے ہیں اتنے ان میں سے باہر بھیج دیئے جائیں گئے۔