تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 98 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 98

تاریخ احمدیت۔جلد 26 98 سال 1970ء احوال، مضامین اور افریقن پریس کے نوٹس اور خبروں اور تصویروں کا دلکش مرقع تھا۔مغربی افریقہ کے پریس والیکٹرانک میڈیا میں غیر معمولی چہ چا اس تاریخی سفر مغربی افریقہ کا ایک خاص اور نمایاں پہلو یہ تھا کہ ملکی اخبارات میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی تشریف آوری، حضور کی اہم دینی و جماعتی مصروفیات اور جماعت احمدیہ کی دینی تعلیمی اور رفاہی خدمات کا غیر معمولی چرچا ہوا جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔دوران سفر شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو کہ وہاں کے اخبارات میں حضور کی مصروفیات کی باتصویر اور مفصل خبریں نمایاں شان سے شائع نہ ہوئی ہوں۔ان ممالک کے ڈیڑھ درجن کے قریب اخبارات قریب روزانہ ہی فضائی مستقروں پر حضور کے استقبال کے مناظر، سربراہان مملکت سے ملاقاتوں اور حضور کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی استقبالیہ تقریبوں، سرکاری عشائیوں ، حضور کی پریس کانفرنسوں، تقریروں، احمد یہ مشنوں اور احمد یہ سکولوں کے معامیوں ، نئی مساجد کے سنگ بنیاد، نیز نو تعمیر شدہ مساجد اور مشن ہاؤسوں کی افتتاحی تقریبوں کی خبریں اور فوٹو وغیرہ اہتمام سے شائع کرتے رہے۔ان اخباروں میں نائیجیریا کے مارنگ پوسٹ، ڈیلی ٹائمز، سنڈے پوسٹ، ڈیلی ایکسپریس، ڈیلی سیچ ، دی نائیجیرین آبزرور اور نیو نائیجیرین۔گھانا کے ڈیلی گرافک، گھا نین ٹائمنز ، دی ایکو اور دی پائنیر۔آئیوری کوسٹ کا فرنٹیر نئے ماتیں۔لائبیریا کالائبیرین سٹار اور سیرالیون کے ڈیلی میل اور یونٹی وغیرہ اخبارات شامل ہیں۔اسی طرح ان ممالک کے ریڈیو اور ٹیلیویژن اسٹیشنز بھی حضور کے استقبال اور مصروفیات کی خبریں نشر کرتے اور ان کے دلکش مناظر دکھاتے رہے۔ٹیلیویژن نے تو کئی باران مناظر کی نمائش کی اور سیرالیون ریڈیو نے فری ٹاؤن کے ہوائی اڈہ پر حضور کے والہانہ استقبال کا آنکھوں دیکھا حال رواں تبصرہ کی صورت میں بھی نشر کیا جسے مغربی افریقہ کے ممالک میں بہت دلچسپی سے سنا گیا حتی کہ ملک کے لاکھوں باشندوں نے اسے سنا اور اس کا بہت وسیع پیمانہ پر چرچا ہوا۔ذیل میں بعض اخباروں میں شائع ہونے والی خبروں کے اقتباسات کے ترجمے درج کئے جاتے ہیں۔حمرار اپریل ۱۹۷۰ء کو جب حضور لیگوس کے فضائی مستنعقر پر ورود فرما ہوئے اور فضائی متعقر پر ہی پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا تو نائیجیریا کے اخبار ”سنڈے ٹائمن“ نے اپنی ۱۲ اپریل کی اشاعت میں حضور کی تشریف آوری کی خبر نمایاں طور پر شائع کی۔نیز خبر کے دائیں طرف ساتھ ہی