تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 99
تاریخ احمدیت۔جلد 26 99 سال 1970ء حضور انور کا ایک بہت نمایاں فوٹو بھی درج کیا جس میں حضور کو پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔خبر میں اخبار مذکور نے لکھا:۔عالمی شہرت کے حامل مسلمان لیڈر کا لیگوس میں ورود تمام دنیا میں پھیلی ہوئی احمد یہ مسلم آرگنا ئزیشن کے سربراہ اعلیٰ حضرت حافظ مرزا ناصر احمد نے کل لیگوس میں فرمایا کسی انسان کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسرے انسانوں سے نفرت کرے۔آپ خیر سگالی کے دورہ پر جو ایک ہفتہ جاری رہے گا نائیجیریا پہنچنے کے بعد ا کیجا ائر پورٹ پر اخبارنویسوں سے خطاب فرمارہے تھے۔یہ مسلم رہنما آجکل مغربی افریقہ کے ممالک کا دورہ فرمارہے ہیں۔آپ نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان فرمایا۔تمام انسان برابر ہیں۔انسان انسان میں کوئی فرق نہیں ہے۔نیز آپ نے اس امر پر خاص زور دیا کہ اگر دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہو جائے اور اس کی اہمیت کو سمجھ لے اور اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو باہمی جھگڑوں اور مخاصمتوں میں بے انتہا کمی واقع ہو سکتی ہے۔حضرت مرزا ناصر احمد نے مسلمانوں، غیر مسلموں اور مشرکوں الغرض تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک سے پیش آئیں۔آپ نے بتایا کہ نائیجیریا میں اپنے قیام کے دوران آپ ابادان اور کا نو بھی تشریف لے جائیں گے۔96 ۱۲ را پریل ۱۹۷۰ء کو حضور نے نائیجیریا کے سر براہ مملکت میجر جنرل یعقو بوگوون سے ان کی رہائشگاہ واقع ” دوڈن بیرکس (Dodan Barracks) میں ملاقات فرمائی۔نائیجیریا کے تمام نامور اخبارات نے جن میں سے ڈیلی ٹائمز ، ڈیلی ایکسپریس، ڈیلی سکیچ ، دی نائیجیرین آبزرور، نیو نائیجیرین اور مارننگ پوسٹ خاص طور پر قابل ذکر ہیں، اس ملاقات کا حال متعدد فوٹوز اور شہ سرخیوں کے ساتھ بہت تفصیل کے ساتھ شائع کیا۔مثال کے طور پر ”ڈیلی ٹائمن نے اپنے ۱۴ اپریل کے شمارہ میں صفحہ اول کے بالائی حصہ میں اخبار کی پیشانی کے عین نیچے ایک بہت نمایاں فوٹو شائع کیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ حضور کی تشریف آوری پر سر براہ مملکت بڑی گرمجوشی اور تپاک کے ساتھ حضور سے مصافحہ کرتے