تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 95 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 95

تاریخ احمدیت۔جلد 26 95 سال 1970ء حضور کی کار آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی تھی اور جب بھی کسی آرائشی محراب کے نیچے سے گزرتی تھی تو وہاں کھڑے ہوئے احباب گلاب کی پتیاں اس کثرت سے حضور کی کار پر نچھاور کرتے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ آسمان سے پھولوں کی بارش ہو ہو کر فضا کو عطر بیز بنارہی ہے۔بالخصوص جب حضور کی کارتحریک جدید کی آرائشی محراب کے نیچے آئی تو محراب کی بلندی میں سے از خود پھول اس کثرت سے نچھاور ہوئے کہ فی الواقعہ بارش کا سماں آنکھوں کے سامنے آ گیا۔جب موٹر کار تحریک جدید کے گیسٹ ہاؤس سے آگے اُس قطعہ کے سامنے سے گزری جہاں ہزاروں ہزار خواتین حضور انور اور حضرت سیدہ بیگم صاحبہ مدظلہا کو خوش آمدید کہنے کے لئے جمع تھیں تو حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا نے بھی موٹر کار میں سے ہاتھ ہلا کر خواتین کے سلام کا جواب دیا۔حضور کی کار استقبال کے مقررہ راستہ پر ہزاروں ہزار مخلص و فدائی احباب کے خیر مقدمی نعروں کی فلک شگاف گونج میں سے گزرتی ہوئی بالآخر لوکل انجمن احمدیہ کی طرف سے بنائے ہوئے آراستہ و پیراستہ چوک میں سے ہو کر احاطہ مسجد مبارک میں داخل ہوئی اس مسجد مبارک کے عقب میں اس جگہ جا کر ر کی جہاں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد، ناظر و وکلاء صاحبان نیز وقف جدید مجلس انصار اللہ مرکز یہ اور مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے ممبران، فضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر ان اور امراء اضلاع حضور کی تشریف آوری کے انتظار میں ایستادہ تھے۔جو نہی حضور موٹر کار سے باہر تشریف لائے سب سے پہلے محترم جناب صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب (جن کو حضور انور نے اپنی عدم موجودگی میں امیر مقامی مقرر فرمایا تھا) نے آگے بڑھ کر حضور کا استقبال کیا۔آپ نے حضور کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈالا اور مصافحہ کا شرف حاصل کیا۔آپ کے بعد حضرت مولوی محمد دین صاحب صدر ، صدر انجمن احمد یہ پاکستان ، حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلی صدرانجمن احمد یہ محترم مولانا نذیر احمد صاحب مبشر قائمقام وکیل اعلی تحریک جدید، محترم مولانا ابوالعطاء صاحب قائمقام نائب صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ محترم پروفیسر چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ محترم مولوی محمد صدیق صاحب صدر عمومی لوکل انجمن احمد یہ ربوہ محترم مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعتہائے احمدیہ سابق صوبہ پنجاب و بهاولپور، محترم شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن، محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ( آف قادیان) اور محترم عبد السلام صاحب اختر ناظم مال وقف جدید نے باری باری حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر حضور کو ہار پہنائے اور مصافحہ کا شرف حاصل کر کے حضور کا