تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 356 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 356

تاریخ احمدیت۔جلد 26 356 سال 1970ء میں کالج نے بہت ترقی کی۔محترم قاضی صاحب موصوف کی خدمات جلیلہ کا اعتراف کرنے اور انہیں الوداع کہنے کے لئے کالج کے سٹاف کی طرف سے مورخہ ۳۱ را کتوبر ۱۹۷۰ء کو کالج ہال میں ایک الوداعی عشائیہ ترتیب دیا گیا۔مشرقی پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار مشرقی پاکستان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے اور جزیرے وسط نومبر ۱۹۷۰ء قیامت خیز طوفان کی لپیٹ میں آگئے جس سے زبر دست جانی و مالی نقصان ہوا۔جس پر حضرت امام جماعت احمدیہ خلیفة امسح الثالث نے نے انومبر کو ایک برقی پیغام کے ذریعہ صدر پاکستان کو امدادی کاموں اور سرگرمیوں میں ہر ممکن اعانت کا یقین دلایا نیز حضور کی زیر ہدایت ناظر امور عامہ صاحب نے سیلاب زدہ بھائیوں کی امانت کے طور پر ۱۵ ہزار روپے کا چیک صدرمملکت کی خدمت میں ارسال کیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کا برقی پیغام ربوہ - ۱۷ نومبر ۱۹۷۰ء بخدمت صدر پاکستان راولپنڈی مشرقی پاکستان میں انتہائی ہلاکت خیز سمندری طوفان سے جوز بر دست جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس پر دل از حد مغموم ہے۔سیلاب زدگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میں امدادی کام میں پورے تعاون اور اعانت کا یقین دلاتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمارے سیلاب زدہ بھائیوں اور ہم سب پر اپنا فضل نازل فرمائے۔محترم ناظر صاحب امور عامہ کا خط ربوہ ۱۷ نومبر ۱۹۷۰ء بخدمت صدر مملکت پاکستان۔راولپنڈی عزت مآب ! مرزا ناصر احمد امام جماعت احمد به یہ معلوم کر کے از حد صدمہ ہوا کہ مشرقی پاکستان کو ایک اور المیہ سے دوچار ہونا پڑا ہے۔گذشتہ