تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 357
تاریخ احمدیت۔جلد 26 357 سال 1970ء جمعہ کے روز مشرقی پاکستان کے ساحلی علاقے جس سمندری طوفان کی زد میں آئے ہیں اس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ ہلاکت خیزی کے لحاظ سے اس کی اور کوئی مثال موجود نہیں ہے اور اس کے نتیجہ میں جس قدر جانی و مالی نقصان ہوا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں ہوا۔میں امید کرتا ہوں کہ امدادی کام اور امدادی سرگرمیوں کو ذاتی طور پر منظم کرنے اور ان کی براہ راست نگرانی کرنے میں خودعزت مآب نے جو مثال قائم کی ہے اس سے قوم کو موجودہ وقت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔امام جماعت احمدیہ حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کی ہدایت کے ماتحت میں اس المیہ کا شکار ہونے والوں کی مالی اعانت کے طور پر چیک نمبر AAL793623 مورخہ ۷ انومبر ۱۹۷۰ ء مالیتی پندرہ ہزار روپے بنام حبیب بنک لمیٹڈ لف ہذا کر رہا ہوں۔میں ہوں جناب کا تابعدار مرزا منصور احمد ناظر امور عامه صدر انجمن احمدیہ پاکستان ربوہ ضلع جھنگ 41 The Cambridge History Of Islam میں جماعت احمدیہ کا ذکر اس سال The Cambridge History Of Islam کی دوسری جلد شائع ہوئی جس میں جماعت احمدیہ کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔کتاب کے بعض اقتباسات مع ترجمہ درج ذیل ہیں۔Early in his career, Mirza Ghulam Ahmad(1839 - 1908) of Qadian in the eastern Punjab, took an active interest in the polemics directed agianst the Arya Samajists and the Christian missionaries۔In 1889, he experienced a mystical urge which led him to declare himself to be the promised Mahdi or Messiah۔His followers, who are known as the Ahmadiyya or the Qadiyanis, developed an organized and trained community in Qadiyan, which was upset after the partition of 1947۔There they tried to restore the pristine purity of Islam, and endeavoured to solve economic and social problems within the framework of their brotherhood۔They are keen missionaries, and actively propagate Islam in Europe, Africa and America۔