تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 77
تاریخ احمدیت۔جلد 25 77 سال 1969ء سہولت کے لئے نمائش کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا تا کہ دیکھنے میں آسانی ہو۔ا۔کتب علماء سلف اس حصہ میں تیرہویں صدی تک کے علماء کی کتابیں رکھی گئی تھیں۔ان میں سے بیشتر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ماخذ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ان میں سے بعض کے تراجم اردو زبان میں ہو چکے ہیں۔۲۔کتب علماء مستشرقین و غیر مسلم اصحاب اس حصہ میں مستشرقین و غیر مسلم اصحاب کی کتب تھیں جن میں سے بعض معاندانہ اور اکثر حقیقت پسندانہ انداز میں لکھی گئی ہیں۔۳۔کتب علماء عصر حاضر یہ ذخیرہ بڑی کثرت سے تھا۔اردو زبان میں ہی تقریباً چار صد کتب موجود ہیں۔اس کے علاوہ انگریزی ، عربی اور فارسی زبانوں کی کتب ہیں۔اکناف عالم کی زبانوں میں سیرت النبی اے کی کتب اس حصہ میں فرینچ، ڈینش ، انگریزی ، ڈچ ، سواحیلی ، لوڈ، اکان، انڈو نیشین ، چینی ، ہندی اور گورمکھی وغیرہ کی کتب تھیں۔پاکستان کی علاقائی زبانوں مثلاً سندھی، پنجابی، پشتو اور بنگالی میں بھی کتب رکھی گئی تھیں۔۵۔نمائش کا پانچواں حصہ معلوماتی چارٹس، غزوات النبی ﷺ کے متعلق نقشوں، غلاف کعبہ کا ٹکڑا اور دیگر قرآنی آیات پر مشتمل تھا۔اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق غیر مسلم حضرات کے اقوال بھی دیئے گئے تھے۔غرض نمائش کی ترتیب ایسے انداز میں کی گئی تھی کہ زائرین کی انتہائی دلچسپی اور از دیاد علم وایمان کا باعث ہوئی۔چنانچہ تقریباً ایک ہزار افراد نے اپنے تاثرات قلمبند فرمائے۔جن میں سے چند کی آراء درج ذیل ہیں :۔لرم ظفر حسین صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے تحریر فرمایا :۔