تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 76 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 76

تاریخ احمدیت۔جلد 25 76 سال 1969ء امسال ربیع الاول کے مہینہ میں جو ہمارے پیارے آقا عدہ کا ماہ میلا د ہے سیرت کونسل کراچی کے زیر اہتمام ہیں روزہ نمائش کتب سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کی گئی۔یہ نمائش پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد نمائش تھی جو لوگوں میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا شغف پیدا کرنے اور ان کو حضور کی حیات مطہرہ اور سیرت مبارکہ سے روشناس کرانے کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوئی۔جائے نمائش ریڈیو پاکستان کراچی کے نزدیک احمدیہ دارالمطالعہ تھی جسے ایک خوبصورت اور دل آویز محراب سے مزین کیا گیا تھا۔جس کے اوپر سنہری حروف میں کلمہ طیبہ منقش تھا اور اندرونی حصہ روشنیوں سے نُورٌ عَلَی نُور کا منظر پیش کر رہا تھا۔نمائش کا افتتاح ۲۹ مئی کو چھ بجے شام ایک سادہ اور پُر وقار تقریب کے ذریعہ عمل میں آیا۔مہمان خصوصی جسٹس قدیر الدین احمد سینئر حج ہائیکورٹ کراچی تھے۔تلاوت ونظم کے بعد مکرم چوہدری احمد مختار صاحب چیئر مین سیرت کونسل نے افتتاحی خطاب فرمایا جس میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی نمائش کو گزشتہ سال کی نمائش تراجم قرآن کریم کا لازمی جزو قرار دیا۔کیونکہ قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے صاحب قرآن کریم کی زندگی کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔اس ضمن میں آپ نے اس منفر د نمائش کی اہمیت اور اس کی خصوصیات کو بیان فرمایا۔( مکمل متن الفضل یکم جولائی ۱۹۶۹ء صفحہ ۳ پر شائع ہوا) اس کے بعد مکرم جسٹس قدیر الدین صاحب نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عدیم المثال مقام کا ذکر فرمایا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے بعض واقعات بیان فرمائے۔اس مختصر تقریب کے بعد مہمان خصوصی نے نمائش کا افتتاح فرمایا اور سب سے پہلے آپ نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ نمائش کو ملاحظہ فرمایا۔آپ نمائش میں دنیا کی مختلف اور اہم زبانوں میں پانچ صد سے زائد ذخیرہ کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔اس کے بعد گیارہ بجے رات تک زائرین کا تانتا بندھا رہا۔نمائش اور افتتاحی تقریب کو ٹیلی ویژن کے ذریعہ شب و روز کے پروگرام میں پیش کیا گیا۔جسے اہالیانِ کراچی نے دیکھا۔ریڈیو سے نمائش کے متعلق خاکسار کا انٹرویو بھی نشر کیا گیا۔اخبارات میں نمائش کی خبریں اور فوٹو شائع ہوئے۔اس طرح نمائش کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی اور سینکڑوں افراد روزانہ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آتے رہے۔نمائش میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پانچصد سے زائد کتب موجود تھیں۔زائرین کی