تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 78
تاریخ احمدیت۔جلد 25 78 سال 1969ء مسلمانوں کا یہ جذبہ بیحد قابل قدر ہے کہ وہ اپنے مذہبی لٹریچر کی اہمیت کا خیال رکھتے ہیں اور اسے بڑے فخر سے پیش کرتے ہیں۔موجودہ نمائش جو جناب صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر لکھی ہوئی کتابوں پر مشتمل ہے ایسے ہی جذبہ کا اظہار ہے۔مجھے اتنا عمدہ ذخیرہ دیکھنے کا پہلی بار اتفاق ہوا اور میں بانیان نمائش کی خدمت میں مبارکباد پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔“ ڈاکٹر بشارت علی صاحب ہیڈ آف سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کراچی یو نیورسٹی نے تحریر فرمایا:۔مجھے نمائش دیکھنے کا موقع ملا۔مجھے بے حد مسرت ہوئی کہ سیرت پاک کی اشاعت کے سلسلہ میں یہ اقدام حکمیاتی بھی ہے اور نفسی عوامل کا حامل بھی۔آپ نے دورِ جدید کے مقتضیات کا لحاظ کرتے ہوئے دعوت ممارست ( مشق ، تجربہ ) اور تحریص دی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو برکت اور رحمت ارزائی فرمائے۔یہ سلسلہ پیہم جاری رہے۔کیونکہ ذہنی تسلسل کی ضرورت ہے۔“ الحاج ڈاکٹر قاری میر اسد علی صاحب نے تحریر فرمایا:۔’ماشاء اللہ سیرت النبی ﷺ کی کتابوں کی نمائش بڑے اچھے پیمانے پر کئی گئی ہے۔مختلف زبانوں میں سیرت پیش کر کے عمدہ طریقے پر ثابت کیا گیا ہے کہ آنحضرت تم یہ سارے عالم کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔منتظمین نمائش کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے اور سیرت رسول ﷺ کو متعارف کرنے کی کوشش کو ترقی دے۔“ مکرم اسلم بیگ صاحب نے اپنے تاثر میں بڑی دلچسپ اور معنی خیز بات تحریر فرمائی:۔یہ نمائش اپنی نوعیت کی انتہائی مکمل اور تجبل نمائش ہے۔حیرت ہے کہ ختم نبوت کے سلسلہ میں مدعی بننے والے تو ایسی نمائش منعقد نہ کر سکے اور وہ جن پر الزام ہے کہ ختم نبوت کے قائل نہیں انہوں نے یہ گراں بہا کام کر دکھایا۔اس نمائش کے آخری روز ۱۵ جون ۱۹۶۹ء کو نمائش گاہ کے سامنے ایک بین الاقوامی سیرت کانفرس منعقد کی گئی جس میں دنیا کی بارہ زبانوں میں پیغمبر خدا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔فاضل مقررین کے نام یہ ہیں:۔عبدالجبار صاحب آف سکاٹ لینڈ، جناب جی۔ایم پٹیل ( گجراتی ) ، موسیوبی مونیٹر کونسل جنرل فرانس (فرانسیسی)، احمد بخش صاحب (سندھی)، حافظ مولوی عبدالغفور صاحب سابق مجاہد