تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 57 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 57

تاریخ احمدیت۔جلد 25 57 سال 1969ء ویزا کی منظوری کی اطلاع ملی ہے۔گذشتہ سال خدا کے فضل سے ہزاروں بیعتی بیرونی ممالک میں ہوئیں۔لٹریچر سال رواں میں بیرونی مشنوں کو تقسیم کے لئے بھاری تعداد میں کتب ارسال کی گئیں۔یہ کتا بیں لائبریریوں میں رکھنے کے علاوہ سرکردہ احباب اور طالبان حق کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں۔یہ کتب جماعتی تعارف اور اسلامی تعلیم کو وسیع سے وسیع تر حلقہ میں پھیلانے کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔لٹریچر کی اشاعت کے ضمن میں جو کام ہوا ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے۔ا تفسیر القرآن انگریزی کا خلاصہ طبع ہونا شروع ہو گیا ہے۔یہ جلد تقریباً ۱۳۰۰ صفحات پر مشتمل ہوگی اور تفسیر انگریزی کی تلخیص ہے جو کہ تقریباً ۳۰۰۰ صفحات پر مشتمل ہے ۲۔فریج ترجمہ قرآن پر نظر ثانی ہو چکی ہے۔تفسیری نوٹس کا ترجمہ ساڑھے سات پارے تک ہو چکا ہے اور اس کی نظر ثانی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔۔ڈچ ترجمہ قرآن کے دوسرے ایڈیشن کی طباعت کا انتظام کیا جا رہا ہے۔چنانچہ مسودہ بلاک سازی کے لئے دیا جا چکا ہے۔۴۔انڈو نیشین زبان میں پہلے دس (۱۰) پارے مع ترجمہ وتفسیر تیار ہیں اور نظر ثانی کے بعد پریس میں دیئے جائیں گے۔اس سال کے دوران مندرجہ ذیل کتب شائع کی گئیں۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ا۔خطبہ الہامیہ ( عربی )۳۰۰۰ ۲ میسیج ہندوستان میں ( عربی ) ۳۰۰۰ ( زیر طبع ) ۳۔پیغام صلح (انگریزی) ۳۰۰۰ کتب حضرت مصلح موعود ات تلخیص دعوۃ الامیر (انگریزی) ۱۰،۰۰۰ ۲۔اسلام کا اقتصادی نظام ( عربی )۳۰۰۰ ۳۔نظام نو ( ترکی زبان ) ۴۳۰۰۰ ۴۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں (سپینش ) ۲۰۰۰۔میں اسلام کو کیوں مانتاہوں (اٹالین ) ۵۰۰۰ (ز مرطبع ) حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کا لیکچر امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ ترکی زبان میں ۵۰۰۰ کی تعداد