تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 58 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 58

تاریخ احمدیت۔جلد 25 58 سال 1969ء میں شائع کروایا جارہا ہے۔اور پریس میں زیر طبع ہے۔مندرجہ ذیل تراجم تیار کروائے۔ا۔اسلامی اصول کی فلاسفی (سواحیلی) ۲ مسیح ہندوستان میں (عربی)۳۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات (انگریزی) ۴- اسلامی اصول کی فلاسفی ( ترکی ) ۵۔دعوۃ الامیر (ترکی) صلى الله لائف آف محمد (جرمن) - - لائف آف محمد ( ترکی )۔دعوۃ الا میر ( عربی ) 9 - ?Where Did Jesus Die ) سواحیلی ) رپورٹ کارگزاری فضل عمر فاؤنڈیشن فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کا آغاز جلسہ سالانہ ۱۹۶۵ء کے مبارک اجتماع پر ہوا۔۱۹۶۶ء کے وسط تک بنیادی نوعیت کے کام، دفتری نظم ونسق ، رجسٹریشن، ائم ٹیکس کی رعایت کے حصول کا کام اور تحریک کو کامیاب بنانے کے موثر اور پر زور حقائق پر مشتمل مضامین حضرت فضل عمر المصلح الموعود کی شخصیت اور آپ کے کار ہائے نمایاں کو اجاگر کرنے کے لئے سلسلہ کے اخبارات میں شائع کروائے اور سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ارشادات اور پیغامات کو جن میں فضل عمر فاؤنڈیشن کی غرض و غایت کا تذکرہ تھا اکناف عالم میں پھیلے ہوئے احباب جماعت تک پہنچایا گیا اور حضور کی اس اپیل کی وسیع اشاعت کی گئی کہ دوست بشاشت قلب کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں۔مقاصد فضل عمر فاؤنڈیشن کے متعلق کارروائی (1) فاؤنڈیشن نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ حضرت فضل عمر کے جملہ خطبات اور تقاریر اور ملفوظات کو جمع کیا جائے اور ان کو شائع کیا جائے۔پروگرام کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے عیدین کے خطبات شائع کئے جائیں۔الشرکۃ الاسلامیہ کے ساتھ گزشتہ سال ضروری معاہدہ بھی فروختگی کے متعلق کر لیا گیا اور کتابت کا کام شروع کروا دیا گیا۔خطبات عیدین کے مسودہ کا حجم اندازاً آٹھ سو صفحات ہے۔چنانچہ عید الفطر کے خطبات کی کتابت ہو چکی ہے جو تین سو ستر صفحات پر مشتمل ہے۔پروگرام کے مطابق انتظام یہ تھا کہ جلسہ سالانہ ۱۹۶۸ء کے موقع پر خطبات کی یہ جلد شائع کر دی جائے گی۔اس بارہ میں مختلف پر یسوں سے بات چیت کی گئی لیکن موجودہ ملکی حالات اور بعض دوسری وجوہ