تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 56 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 56

تاریخ احمدیت۔جلد 25 56 سال 1969ء یورپ میں انگلستان ، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک اور سپین میں ہمارے مشن موجود ہیں۔ان مشنوں کے ذریعہ سے باقاعدہ تبلیغ اسلام کا کام جاری ہے۔ہمارے مبلغین کو انفرادی ملاقاتوں اور تقاریر کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ بھی ان ممالک میں تبلیغ کا موقع ملتا رہتا ہے اور اس طرح لاکھوں افراد تک اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچ رہا ہے۔حال ہی میں انگلستان کے ہیں اخبارات نے پورے صفحہ پر احمدیت کے متعلق مضامین شائع کئے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تصاویر شائع کی ہیں۔انگلستان میں گذشتہ سال خاص طور پر تبلیغ کی طرف توجہ دی گئی۔اس غرض کے لئے سارے انگلستان میں چار مرتبہ یوم تبلیغ منایا گیا۔ان موقعوں پر جماعت کے احباب نے بڑے بڑے کتبے اٹھا کر مختلف شہروں میں گھوم پھر کر تبلیغ کی۔ہزاروں افراد کولٹریچر دیا۔چنانچہ مختلف اخبارات نے یوم تبلیغ کا ذکر کیا۔انگلستان کے مشہور اخبار ٹائمز نے بھی پہلے یوم التبلیغ کی خبر نشر کی۔اس کا ایک فوری نتیجہ یہ نکلا کہ ایک انگریز نے بیعت کی۔مکرم عبد السلام صاحب میڈسن جو کہ ڈینش احمدی ہیں انہوں نے اس سال عرب ممالک کا دورہ کیا اور وہاں احمدی جماعتوں سے رابطہ قائم کیا۔ان کا یہ دورہ عرب جماعتوں کے لئے بہت مفید رہا۔گذشته سال وکیل اعلیٰ نے سنگا پور، ملیشیا، انڈونیشیا اور جاپان کا دورہ کیا۔ان ممالک میں جماعت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔یہ دورہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب ثابت ہوا۔انڈونیشیا میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ احمدیت کو متعارف کرانے کا موقع ملا۔یہ پہلا موقع تھا کہ ہماری جماعت کو انڈونیشیا میں ٹیلی ویژن پر آنے کا موقع ملا اور اس طرح لاکھوں افراد تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچا۔جماعتوں میں متعدد مقامات پر تربیتی تقاریر کی گئیں اور انڈونیشیا کے جلسہ سالانہ میں بھی شرکت کا موقع ملا۔متعددافراد نے اس دورہ کے دوران بیعت کی۔الحمد للہ انڈونیشیا میں مزید مبلغین بھجوانے میں بعض رکاوٹیں تھیں اس دورہ کے دوران انڈونیشیا میں متعلقہ افسران سے مل کر اس معاملہ پر بات چیت کی گئی جو خدا کے فضل سے نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔چنانچہ اب وہاں مزید مبلغین بھجوانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔اس دورہ میں جاپان میں نئے تبلیغی مشن کھولنے کا جائزہ لیا گیا۔اب جلد ہی وہاں پر مشن کھولا جا رہا ہے۔اور ایک مبلغ کے بھجوانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔دو روز ہوئے جاپان ایمبیسی کی طرف سے