تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 55
تاریخ احمدیت۔جلد 25 55 سال 1969ء بہر حال میں آپ کا بڑا ممنون ہوں کہ آپ نے میرے اخراجات پورے کرنے کی پیش کش کی۔67 اس مشاورت میں درج ذیل دو اداروں کی طرف سے حضرت امام ہمام کی خدمت اقدس میں خصوصی رپورٹیں پیش کی گئیں۔رپورٹ وکالت تبشیر ( تحریک جدید ) ۲۔رپورٹ فضل عمر فاؤنڈیشن رپورٹ وکالت تبشیر وکالت تبشیر برصغیر پاک و ہند کے علاوہ دنیا کے دیگر تمام ملکوں میں اسلامی مشن قائم کرنے اور ان سے متعلقہ جملہ امور کی نگرانی کی ذمہ وار ہے۔بیرونی ممالک میں مشنوں کے اجراء کے علاوہ سکولوں کا جاری کرنا، ڈسپنسریوں کا کھولنا، مناسب لٹریچر تیار کروانا اور اخبارات ورسائل کی اشاعت بھی وکالت تبشیر ہی کی ذمہ واری ہے۔اس وقت ۲۶ مشنوں میں ۶۰ مرکزی مبلغین کام کر رہے ہیں۔ان کے علاوہ ۶۸ مقامی مبلغین بھی مرکزی مبلغین کے دوش بدوش خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔افریقہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے لئے باقاعدہ سکولوں کے اجراء کا سہرا احمد یہ جماعت کے ہی سر ہے۔اس وقت نو سیکنڈری سکول ( چار سیرالیون میں ، تین غانا میں، ایک کمپالہ میں اور ایک ماریشس میں ) کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔۸۰ پرائمری سکول ہیں۔ایک مشنری ٹریننگ سنٹر ہے جو تین سال قبل غانا میں کھولا گیا تھا۔اس سکول سے فارغ التحصیل نو جوانوں کو تبلیغ اسلام کی ذمہ داریاں سپرد کی جائیں گی۔انشاء اللہ۔اس بات کا ذکر کر دینا بھی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس سکول میں مغربی افریقہ کے مختلف ممالک کے طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔روحانی امور کی طرف توجہ کے ساتھ ساتھ ہمارے مشن جسمانی بہبود کا بھی خیال رکھتے ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں ٹھوس کام شروع کیا جا چکا ہے۔نائیجیریا میں دوڈسپنسریاں کھولی جا چکی ہیں۔ایک ہسپتال کی بنیا درکھی جا چکی ہے۔امید ہے کہ دو چار ماہ تک عمارت مکمل ہو جائے گی۔گیمبیا میں بھی ایک ڈسپنسری کھولی جا چکی ہے۔غانا میں ڈسپنسری کھولنے کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ایک ڈاکٹر کی تقرری ہو چکی ہے۔ان تمام ڈسپنسریوں میں پاکستانی ڈاکٹر کام کرتے ہیں۔نرسنگ کا عملہ مقامی لوگ ہیں۔