تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 307
تاریخ احمدیت۔جلد 25 307 سال 1969ء لینڈ (Hyattsvile MD) کے ایک کیتھولک گرلز ہائی سکول کی ہسٹری کلاس میں آپ کا لیکچر ہوا اور خاصی دیر تک دلچسپ سلسلہ سوال و جواب جاری رہا۔قریشی مقبول احمد صاحب نے کلیولینڈ مشن کا دورہ کیا اور کولمبس اور سنسنائی تشریف لے گئے جہاں آپ نے اشتہارات تقسیم کئے اور انفرادی رنگ میں پیغام حق پہنچایا۔آپ نے سنٹرول میں Seventh Day Adventist Church کے ایک سکول میں دو بار لیکچر دیئے۔امریکہ میں عید الفطر اسلامی روایات کے مطابق منائی گئی۔کلیولینڈ میں وہاں کے ایک مقامی اخبار پلین ڈیلر نے عید الفطر پر مختصر سا نوٹ دیا۔اس کے علاوہ واشنگٹن میں بھی عید الفطر خاص خوشی سے منائی گئی۔۵۰۰ کے قریب احباب نے نماز عید میں شرکت کی۔انڈونیشیا 67 66 ستمبر ۱۹۶۹ء کے آغاز میں جماعتہائے احمد یہ انڈونیشیا کا جلسہ سالانہ جکارتہ میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔مہنگائی اور دیگر مشکلات کے باوجود ملک کے تمام علاقوں سے احمدی مخلصین بکثرت شامل جلسہ ہوئے۔اس موقع پر ایک تبلیغی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا اور ایک تبلیغی کا نفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں غیر از جماعت اصحاب نے بھی شرکت فرمائی۔ملک کی اہم شخصیتوں کو دینی لٹریچر دیا گیا۔اس موقعہ پر قرآن کریم کے پہلے سپارہ کی انڈونیشی تفسیر کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔اس تقریب پر خدام الاحمدیہ انڈو نیشیا کا اپنا الگ اجتماع بھی منعقد ہوا اور یہ ایام مرکزی اجتماع کی طرح خیموں میں گزارے۔جلسہ سالانہ کے اختتامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حضرت خلیفہ ایح الثالث کی خدمت میں درخواست کی جائے کہ حضور انو راز راہ شفقت انڈونیشیا کو اپنے مبارک وجود سے برکت دیں اور اپنی زیارت سے انڈونیشین احمدیوں کو مشرف فرمائیں۔مورخہ ۷ نومبر ۱۹۶۹ء کو مولانا محمد صادق صاحب سماٹری رئیس التبلیغ انڈونیشیا نے ایک گاؤں 68 69 تانگے رنگ (Tangerang) میں ایک نئی مسجد کا افتتاح فرمایا۔اس مسجد کا نام مسجد نور رکھا گیا۔۹ نومبر ۱۹۶۹ء کو انڈونیشیا کے مبلغین کا اجلاس ہوا جو آٹھ بجے سے لے کر ایک بجے تک جاری رہا اور اس میں مختلف امور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔مولوی محمد صادق صاحب سماٹری رئیس التبلیغ انڈو نیشیا نومبر دسمبر ۱۹۶۹ء کی رپورٹ میں رقمطراز