تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 296 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 296

تاریخ احمدیت۔جلد 25 296 سال 1969ء ساتھ پُر تپاک استقبال کیا گیا۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی قیادت میں انگریزی دان مقامی احباب جماعت نے اراکین وفد کو ضروری معلومات بہم پہنچائیں اور جملہ ارکان وفد مسجد مبارک ،مسجد اقصی، دار المسیح اور بہشتی مقبرہ کی زیارت کے بعد مہمان خانہ میں تشریف لائے جہاں ایک خوشنما شامیانے کے نیچے ان کی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔ازاں بعد ایک مختصر اجلاس منعقد ہوا۔صدارتی کرسیوں پر حضرت مولانا عبد الرحمان صاحب فاضل اور صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوت و تبلیغ کے علاوہ معزز مہمانوں کے پارٹی لیڈر جیمز ڈی نسبت (James D۔Nesbitt) تشریف فرما تھے۔محترم صاحبزادہ صاحب نے شیخ عبدالحمید صاحب عاجز بی۔اے ناظر جائیداد سے خواہش کی کہ صاحبزادہ صاحب کی طرف سے مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ ایڈریس پڑھ کر سنائیں۔چنانچہ جناب عاجز صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انگریزی زبان میں ایڈریس پڑھا۔جس کا خلاصہ یہ تھا کہ قادیان میں اس وفد کی آمد حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی صداقت کا زندہ نشان ہے۔جماعت احمد یہ دنیا کے اکناف تک پھیل چکی ہے۔جیسا کہ حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کو الہاما خبر دی گئی تھی کہ میں تیری تبلیغ کوزمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔جماعت احمدیہ قرآنی تعلیم کی روشنی میں حضرت مسیح علیہ السلام کوخدا کا برگزیدہ نبی اور پیارا بندہ مجھتی ہے جسے خدا نے اپنے خاص فضل وکرم کے ساتھ صلیب کی لعنتی موت سے بچالیا۔صلیبی واقعہ کے بعد آپ یروشلم سے ہجرت کر کے کشمیر تشریف لے آئے اور سرینگر محلہ خانیار میں میں طبعی وفات پائی۔وہاں آپ کا مقبرہ اب بھی موجود ہے یہ وہ انکشاف ہے جو زمانہ حاضر میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مقدس بانی نے زبر دست دلائل کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش فرمایا۔ایڈریس میں جماعت احمدیہ کی عالمگیر تبلیغی مساعی، وصیت اور وقف زندگی کے نظام اور جماعت کی وسعت اور ترقی پر مختصر روشنی ڈالنے کے بعد گیمبیا کے احمدی گورنر جنرل کے اخلاص اور ان کی خدمات کا خصوصی ذکر کیا گیا اور بتایا گیا کہ ہمارے موجودہ امام نے پیشگوئی فرمائی ہے کہ پچپیس سے تمہیں سال کے اندر ایک عظیم الشان انقلاب رونما ہونے والا ہے۔یہ ایڈریس وفد کے ہر رکن نے پوری توجہ اور انہماک سے سنا۔متعد دارکان نے اپنے طور پر نوٹ بھی لئے۔بعض نے اجلاس کی کارروائی بذریعہ ٹیپ محفوظ کر لی۔ایڈریس ختم ہونے پر پارٹی لیڈر مسٹر جیمز نے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے مختصر خطاب کیا۔موصوف نے کہا کہ ہم لوگ امریکہ کی مختلف سٹیٹس کے باشندے ہیں اور چرچ کی طرف سے دو ماہ