تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 285 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 285

تاریخ احمدیت۔جلد 25 285 سال 1969ء ربوہ کے ڈاکٹر ز کے متعلق ایک خبر اس سال کے ابتداء میں پاکستان میں ملک گیر ہڑتالوں کا سلسلہ تشویشناک صورت اختیار کر گیا۔لیکن مرکز احمدیت ربوہ نے اپنی امتیازی اور منفردشان برقرار رکھی اور اس کے کسی شہری نے ان ہنگاموں میں حصہ نہیں لیا اور وہ برابر تعمیر وطن میں مصروف عمل رہے۔چنانچہ روزنامہ مشرق“ نے یہ خبر شائع کی:۔ربوہ کے ڈاکٹروں نے ہڑتال نہیں کی ربوه ۵ مارچ ( نامہ نگار ) ربوہ غالباً مغربی پاکستان میں واحد شہر ہے جہاں کے ڈاکٹر ملک گیر ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے اور باقاعدہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔مقامی تعلیمی ادارے بدستور کھلے ہیں اور ان میں سالانہ امتحان شروع ہو گئے ہیں۔مقامی ڈاک خانہ کے ملازمین بھی ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے“۔۱۹۶۹ء کے احمدی حجاج نظارت اصلاح وارشاد کے ریکارڈ کے مطابق سال ۱۹۶۹ء میں مندرجہ ذیل احمدی احباب کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ا۔قریشی محمد اقبال صاحب ( گوجرانوالہ ) ۲- محمد ہاشم خان صاحب (اردن) ۳۔مبارک احمد صاحب مع خاندان ( عراق )۴۔ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب (راولپنڈی ) ۵۔میاں مبارک احمد صاحب مع اہلیہ (لائلپور )۶۔کے پی اسو صاحب ( کالی کٹ کیرالہ )۔کے احمد کنجی صاحب ( کالی کٹ کیرالہ )۔ایم اے محمد صاحب (کالی کٹ کیرالہ ) ۹۔اُنی معین صاحب (کالی کٹ کیرالہ ) ۱۰۔احمد توفیق صاحب بنگالی ( مشرقی پاکستان (۱۱۔ڈاکٹر بشیر احمد صاحب ( مشرقی افریقہ) ۱۲۔نوابزادہ چوہدری محمد سعید صاحب (حیدر آباد ) ۱۳۔عزیزہ بیگم صاحبہ (حیدر آباد ) ۱۴۔عبدالرحمن صاحب اختر ( شیخو پوره ) ۱۵- امینه خاتون صاحبه (شیخوپورہ)۱۶۔چوہدری محمود احمد صاحب (لا ہور ) ۱۷۔مرزا عمر الدین صاحب (نارووال ۱۸ - زینب بی بی صاحبہ (نارووال )۱۹۔مرزا معظم بیگ صاحب مع اہلیہ و بچگان ( کوئٹہ ) ۲۰۔چوہدری شہاب الدین صاحب ( شیخو پورہ )۲۱۔سردار بی بی