تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 286 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 286

تاریخ احمدیت۔جلد 25 286 سال 1969ء صاحبه ( شیخو پوره ) ۲۲۔مرزا عبدالوحید بیگ صاحب (کراچی) ۲۳۔حفیظ بیگم صاحبہ ( کراچی ) ۲۴۔چوہدری اعظم علی صاحب (لاہور ) ۲۵۔سید ادیب الدین صاحب ( کراچی )۲۶۔راجہ نصر اللہ خان صاحب ( ڈلوال ضلع جہلم (۲۷۔ایک ڈچ مسلمان خاتون (ہالینڈ)۲۸۔Ali Seray (سیرالیون )۲۹۔محمد یوسف صاحب مع اہلیہ (کوالا لمپور ) ۳۰۔ڈاکٹر احمد دھلان صاحب ( جکارتہ ) ۳۱۔عبدالحی صاحب بٹ ( یوگنڈا ) ۳۲۔چوہدری رحمت علی صاحب ( گوکھو وال ضلع لائکپور (۳۳۔عبدالسمیع صاحب (لائکپور (۳۴ تا ۳۶ تین ہمشیرگان مبارک احمد صاحب لائکپور ) ۳۷۔ضیاء اللہ صاحب مع اہلیہ (چک ۸۸ ضلع لائلپور ) ۳۸۔مبارک احمد صاحب (چک ۸۸ ضلع لائلپور ) ۳۹۔ولی محمد صاحب (جھنگ مگھیا نہ )۴۰۔ڈاکٹر عزیز احمد صاحب (ایڈنبرا سکاٹ لینڈ ) ۴۱۔زہرہ فاطمہ صاحبہ ( گوجره ) ۴۲ - خورشید احمد صاحب ( گوجره )۴۳۔اقبال بیگم صاحبہ ( گوجره ) ۴۴۔بولید بن طالب صاحب ( سنگاپور) ۴۵۔فاطمہ بنت مپوزی صاحبہ (سنگا پور (۴۶۔سید احمد صاحب ( سنگاپور ) احمدیہ محلہ قادیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد ۲۳ مارچ ۱۹۶۹ء کو آنریبل چیف منسٹر پنجاب سردار گورنام سنگھ صاحب احمدیہ محلہ قادیان میں تشریف لائے۔آپ کے ہمراہ دیگر سرکاری افسران کے علاوہ جنرل راجندر صاحب سپیرو اور سردار ستنام سنگھ صاحب باجوہ ایم ایل اے بھی تھے۔احمد یہ چوک میں آپ کا پُر جوش نعروں سے استقبال کیا گیا۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب قائمقام ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے معزز مہمان سے مصافحہ کیا اور ہار پہنائے۔آپ کے بعد صدرانجمن احمد یہ قادیان کے تمام ممبران نے بھی مصافحہ کیا اور ہار پہنائے۔بعد ازاں تمام معزز مہمان مہمان خانہ میں تشریف لے گئے۔جہاں مشروب اور مٹھائی سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔اس موقعہ پر آنریبل چیف منسٹر صاحب نے جماعت احمدیہ کے ایک نمائندہ وفد سے علیحدگی میں بھی ملاقات کی جس کے دوران صاحبزادہ صاحب نے انہیں قرآن کریم اور دیگر دینی لٹریچر پیش کیا۔36 جامعہ احمدیہ کے سالانہ تقریری مقابلے جامعہ احمد یہ ربوہ کے سالانہ تقریری مقابلے اردو، انگریزی، اور عربی متینوں زبانوں میں