تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 284
تاریخ احمدیت۔جلد 25 284 سال 1969ء مسجد احمدیہ شیموگہ کا افتتاح ۳۱ جنوری ۱۹۶۹ء کو مولوی حکیم محمد دین صاحب انچارج مبلغ نے شیموگہ میسورسٹیٹ بھارت) کی مسجد احمدیہ کا دعاؤں کے ساتھ افتتاح کیا۔ان دنوں سید مدار صاحب جماعت احمد یہ شیموگہ کے پریذیڈنٹ تھے۔32 وقار عمل کی ایک دلچسپ رپورٹ پرائمری گرلز سکول چک نمبر ۶ ۸ ضلع سرگودہا کو مڈل سکول میں تبدیل کرنے کے لئے دومزید کمروں کی ضرورت تھی۔مگر فنڈ کی کمی کی وجہ سے کمروں کے اندر بھرتی نہیں ڈالی جاسکتی تھی۔اس مشکل کو دیکھتے ہوئے چوہدری غلام رسول صاحب نگران حلقہ نے مقامی یونین کونسل کے چیئر مین اور معزز زمینداروں کو بتایا کہ اگر وہ پسند کریں تو ہم وقار عمل کے ذریعہ یہ کام مفت کر سکتے ہیں۔انہوں نے پیشکش کو نہایت خوشی سے قبول کیا۔لہذا چوہدری غلام رسول صاحب نگران حلقہ نے ان کو بتایا کہ ہم ۲۳ فروری بروز اتوار و وقار عمل منائیں گے۔اس با برکت وقار عمل کے شروع ہونے سے قبل ہی نیک نتائج پیدا ہونے شروع ہو گئے۔جب گاؤں کے لوگوں کو علم ہوا کہ وقار عمل میں شامل ہونے کے لئے سرگودہا اور ربوہ سے بھی احمدی آر ہے ہیں تو ان میں سے ایک نے ان لڑکوں کو جنہوں نے دیواروں پر مرزائی کا فرلکھا ہوا تھا۔مٹا ڈالنے کے لئے کہا اور ان کو سمجھایا کہ یہ بہت بری بات ہو گی کہ وہ یہاں آکر ہمارے کام کریں۔اور ہم ان کے خلاف لکھ لکھ کر دیوار میں بھر دیں لہذا وہ الفاظ مٹا دیئے گئے۔اس میں حلقہ چک نمبر ۸۶ جنوبی کی چار مجالس یعنی ۸۱،۸۶،۳۵ اور ۳۳ جنوبی کے ۲۱ خدام، ۱۰ اطفال اور ۶ انصار شامل ہوئے۔اس کے علاوہ غیر از جماعت احباب میں سے چوہدری محمد اکرم صاحب ایل ایل بی چیئر مین اور چوہدری ریاض احمد صاحب ممبر یونین کونسل نمبر ۹۴ بھی اس وقار عمل میں شریک ہوئے کل حاضری ۴۳ تھی۔یہ وقار عمل ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا۔وقار عمل کے اختتام پر قائد ضلع سرگودہانے تمام حاضرین کے سامنے جن میں غیر از جماعت احباب بھی شامل تھے حضرت مصلح موعود کے ارشادات کی روشنی میں وقار عمل کی ضرورت واہمیت اور فوائد پرمختصر تقریر کی۔آخر پر محمد حسین صاحب پریذیڈنٹ چک نمبر ۶ ۸ جنوبی نے دعا کرائی۔33