تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 254 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 254

تاریخ احمدیت۔جلد 25 254 سال 1969ء آنحضرت علی کی گھڑی ہے۔میں وہ گھڑی امرتسر اپنے گھر لے گیا۔بچوں کو دکھائی اور بتایا کہ خواب میں آنحضرت ﷺ کی جس گھڑی کا واقعہ میں آپ لوگوں کو کئی مرتبہ سنا چکا ہوں وہ گھڑی یہ ہے اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہے۔چوہدری صاحب نے یہ واقعہ سنا کر فرمایا کہ میں نے حضرت مغل صاحب سے عرض کی تھی کہ یہ میری زندگی تک آپ کو جب بھی اس گھڑی کی مرمت کی ضرورت پیش آئے میری خدمات حاضر ہیں۔اللھم صل على محمد وآل محمد وو محترم چوہدری صاحب نے فرمایا۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ جس طرح ۱۹۱۷ء کی خواب میں گھڑی کی مرمت کے بعد زور سے آندھی آگئی تھی۔۱۹۲۲ء میں گھڑی کی مرمت کے بعد رات کو زلزلہ آیا جس سے شور پڑ گیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع نے اس گھڑی کے بارے میں جلسہ سالانہ انگلستان ۱۹۹۹ء کے موقع پر فرمایا: یہ گھڑی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد حضرت اماں جان نے حضرت عبدالعزیز صاحب کو دی تھی۔اس کی خوبی یہ ہے کہ اس کو آٹھ روز کے بعد چابی دی جاتی ہے۔اس کی دو دفعہ مرمت کرائی گئی ہے۔ایک گھڑی ساز نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ کی گھڑی مرمت کے لیے اس کے پاس آئی ہے۔چند دن کے بعد یہی گھڑی مرمت کے لیے اس کے پاس لے جائی گئی۔گھڑی ساز حیران ہوا کہ یہ تو وہی گھڑی ہے جو خواب میں مجھے دکھائی گئی تھی۔66 حضور نے فرمایا کہ اس خاندان کا جماعت پر بڑا احسان ہے کہ اس نے اس گھڑی کی حفاظت کی ہے۔ایک انگریز کاریگر نے سوسال کے بعد اس کے نئے پرزے بنائے ہیں۔حضور نے ہاتھ میں گھڑی لے کر حاضرین جلسہ کو اس کی زیارت کروائی اور ایم ٹی اے کی وساطت سے دنیا بھر کے کونے کونے میں ٹی وی کے سامنے بیٹھے ہوئے احمدی احباب نے اس بابرکت اور مقدس گھڑی کی زیارت کی۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے محبت اور عقیدت سے اس گھڑی کو بوسہ دیا۔جب حضور نے یہ گھڑی ہاتھ میں پکڑی تھی تو اس کی ٹک ٹک کی آواز مائیک میں آ رہی تھی اور ساری دنیا میں نشر ہو رہی تھی۔آپ تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں سے تھے۔عمر بھر مختلف جماعتی عہدوں پر فائز رہے۔عرصہ تک صدر حلقہ ہونے کے علاوہ امام الصلوۃ اور امین بھی رہے۔گھر میں حکم دے رکھا تھا کہ جس وقت بھی کوئی ملاقاتی آئے اور وہ سورہے ہوں ان کو جگا دیا جائے۔109