تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 255 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 255

تاریخ احمدیت۔جلد 25 وائی اے صافی آف نائیجیریا (وفات: مئی ۱۹۶۹ء) 255 سال 1969ء آپ وزارت اطلاعات میں سینئر پبلسٹی آفیسر تھے اور حکومت کے اس پرچے کے مدیر اعلیٰ تھے جو بچوں اور نو جوانوں کے لئے وسیع پیمانے پر شائع کیا جاتا تھا۔نائیجیریا کی حکومت نے آپ کو جماعت کے اخبار ” ٹروتھ کے لئے انگلستان میں جرنلزم کی تعلیم کے لئے وظیفہ دیا تھا۔یہ علیم کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے جب واپس نا یجیر یا پہنچے تو جماعت کی اجازت سے حکومت نے آپ کی خدمات حاصل کر لیں اور محکمہ اطلاعات میں متعین کر دیا۔آپ ایک ٹرینڈ استاد تھے اور اسکاؤٹنگ میں خاص دلچسپی لیتے تھے۔چنانچہ ترقی کرتے کرتے آپ مغربی نائیجیریا کے سکاؤٹ کمشنر ہو گئے تھے۔اخبار ٹروتھ کے اجراء اور اس کے انتظام اور وسعتِ اشاعت میں آپ نے نہایت مخلصانہ کوششیں صرف کی تھیں۔حکیم محمد دین صاحب انصاری (وفات: ۸ جون ۱۹۶۹ء) حکیم محمد دین انصاری صاحب اکتوبر نومبر ۱۹۰۵ء میں جبکہ آپ طبیہ کالج دہلی میں زیر تعلیم تھے دہلی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیدار سے مشرف ہوئے۔ایک درویش صفت بزرگ، ماہر طبیب اور عالم باعمل تھے۔آپ کے ذریعہ بیسیوں نفوس داخل احمدیت ہوئے اور سینکڑوں افراد نے آپ سے قرآن کریم پڑھا۔آپ جماعت احمد یہ ڈنڈ پور گھر والیاں ضلع سیالکوٹ کے پریذیڈنٹ تھے۔حضرت مولوی محمد اعظم صاحب ( والد ماجد قاضی محمد رشید صاحب سابق وکیل المال تحریک جدید ) کے چھوٹے بھائی اور مولوی محمد سعید صاحب انصاری (مبلغ سنگاپور، انڈونیشیا۔ملایا ) کے چچا تھے۔آپ کے بیٹے حکیم عطاء الرحمن صاحب وقف جدید کے معلم تھے۔چوہدری محمد الدین صاحب (وفات: ۱۰ جون ۱۹۶۹ء) بہت چھوٹی عمر میں احمدیت قبول کی جس کے بعد بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔جن کا نہایت خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔تمام عمر خدمت دین میں گذری اور ہمیشہ مقامی جماعت کی ترقی میں کوشاں