تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 206 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 206

تاریخ احمدیت۔جلد 25 206 سال 1969ء برابر جب تک تشریف فرما ر ہتے آپ کی پنڈلیاں، پاؤں دباتا رہتا یہاں تک کہ بعد نماز مغرب موسم گرما میں حضور مسجد مبارک کے اوپر جو تین رخی فصیل بنی ہوئی تھی ، مشرق رخ آپ تشریف فرما ہوتے تھے۔اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب اکثر اخبار ڈوئی جھوٹے نبی کا امریکہ کا حضور کو سنایا کرتے اور کمترین سب میں آگے بڑھ کر آپ کے پاؤں دبایا کرتا۔موسم سرما میں بھی اسی طرح سے مغرب سے عشاء تک حضور کے قدموں میں بیٹھا رہتا تھا۔آپ کے فرزند مولوی بشارت احمد صاحب امروہی مجاہد ملائیشیا کا بیان ہے کہ:۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھا۔عمر اگر چہ چھوٹی تھی لیکن اس زمانہ میں جب حضرت دادا جان نے بیعت کی تو آپ نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دستِ مبارک پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شمولیت اختیار کر لی۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ اس موقع پر جب ہم قادیان جانے کے لئے بٹالہ پہنچے تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ہمیں مل گئے۔ہمارے متعلق یہ معلوم کر کے کہ ہم اتنی دور سے حضرت مرزا صاحب کو ملنے آئے ہیں ہمیں ہر طرح ورغلانے کی کوشش کی۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ حضرت والد صاحب نے مولوی صاحب موصوف کی ایک نہ سنی اور کہا کہ جب اتنی دور سے روپیہ خرچ کر کے گئے تو اب اتنی دور سے واپس ہو جانا کوئی معقولیت نہیں۔ہم نے تو قادیان اب ضرور جانا ہے۔چنانچہ ہم قادیان جا پہنچے۔اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہوا کہ والد صاحب کی خداداد فراست نے انہیں اس وقت اس ابتلاء سے کامیاب گذرنے میں مدد دی اور اللہ تعالیٰ سے توفیق حاصل ہوئی کہ آپ نے احمدیت قبول کر لی۔بیعت کا شرف حاصل کرنے کے بعد آپ والد صاحب کے ہمراہ چند روز قادیان میں مقیم رہے۔آپ اس ماحول سے اس درجہ متاثر ہوئے کہ بوقت روانگی باوجود صغرسنی کے اپنے والد صاحب کے ہمراہ واپسی پر راضی نہ تھے لیکن احتراماً اصرار بھی نہ کر سکتے تھے۔بادل نخواستہ آپ اس موقع پر واپس تو چلے گئے لیکن کچھ عرصہ بعد با وجود شادی ہو جانے کے حضرت دادا جان کی لاعلمی میں قادیان چلے آئے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مولوی نورالدین خلیفہ مسیح الاول کے درس میں پہنچنے کی کوشش کیا کرتا تھا اور نمازوں کے اوقات میں حضرت اقدس علیہ السلام کی مجلس اور کلمات طیبات سننے کی کوشش کرتا۔جب والد صاحب کی طرف سے واپسی کی ہدایت آجاتی تو نا چارواپس جانا پڑتا۔لیکن پھر کوشش