تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 184
تاریخ احمدیت۔جلد 25 184 سال 1969ء جسے کراچی کے دو احمدی انجینئر ز اور ان کا عملہ مکمل کرنے اور جلسہ سے پہلے اسے چالو کرنے کی خاطر گزشتہ دو ماہ سے دن رات کام کر رہا ہے۔یہ مشین مکمل ہونے پر انشاء اللہ العزیز کسی نانبائی کی مدد کے بغیر از خود دو ہزار روٹیاں فی گھنٹہ تیار کر لے گی۔اس پر کام کرنے والے انجینئر ز مکرم منیر احمد خان صاحب اور مکرم نعیم احمد خان صاحب نے حضور کی خدمت میں اس توقع کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ تعالیٰ مشین ۲۵ دسمبر کی شام تک چالو ہو جائے گی اور اس میں روٹیاں پکنے لگیں گی۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ چھوٹی مشین تو جو اس وقت چالو حالت میں ہے اور جس میں روٹیاں پکنی شروع ہو گئی ہیں مکرم نعیم احمد خان صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کی زیر نگرانی کراچی میں تیار ہوئی ہے جبکہ دوسری مشین جو اس وقت ربوہ میں مکرم منیر احمد خان صاحب آف کراچی کی زیر نگرانی گزشتہ دو ماہ سے اسیمبل (Assemble) کی جارہی ہے اور اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کا قریباً ہر پرزہ تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے ورکشاپ میں تیار کیا گیا ہے۔اس مشین کی پلاننگ اور اس سے متعلق ریسرچ کرنے نیز مکینیکل پیچیدگیاں اور باریکیاں حل کرنے کا کام مکرم منیر احمد خان صاحب اور مکرم نعیم احمد خان صاحب آف کراچی نیز مکرم مرزا محمد لقمان صاحب طالب علم ایم۔ایس۔سی (فزکس) تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے کیا نیز ضروری سامان کی خرید ، پرزوں کی تیاری اور فٹنگ وغیرہ میں مکرم عبدالسمیع صاحب انور انسٹرکٹر ورکشاپ تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نیز ربوہ کے مکرم عبدالمجید صاحب طاہر، مکرم ملک نذیر احمد صاحب ناصر، مکرم صفی الرحمن صاحب خورشید ، مکرم حمید خالد صاحب، مکرم محمد اسلم صاحب، مکرم محمد افضل صاحب اور مکرم محمود احمد صاحب نے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔اسی طرح مکرم مبارک مصلح الدین صاحب ایم۔اے ناظم سوئی گیس بھی اس سلسلہ میں شروع ہی سے پیش پیش رہے ہیں۔ان سب احباب نے اس مشین کو مکمل کرنے میں گزشتہ کئی ماہ سے دن رات ایک کر رکھا ہے اور بحمد اللہ تعالیٰ خدمت و فدائیت کا نہایت اعلیٰ نمونہ پیش کر دکھایا ہے۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔بعض اور کوائف جلسہ جلسہ سالانہ کے چھ اجلاسوں کے علاوہ ۲۶ دسمبر کی شام کو عالمگیر زبانوں کا ایمان افروز جلسہ ہوا اور ۲۷ دسمبر کی شام کو تین اہم موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔یہ دونوں اجلاس مسجد مبارک میں ہوئے۔پہلا تاریخ خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیراہتمام۔دوسرا شعبہ نظارت اصلاح وارشاد مرکز یہ کی نگرانی میں 163-