تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 182
تاریخ احمدیت۔جلد 25 182 سال 1969ء مولوی غلام باری صاحب سیف پروفیسر جامعہ احمدیہ (سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم )۔مولوی عبدالمالک خانصاحب مربی سلسلہ (ذکر حبیب) - مولانا قاضی محمد نذیر صاحب ناظر اصلاح و ارشاد ( مقاصدِ احمدیت )۔مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعتہائے احمد یہ سابق صوبہ پنجاب و بہاولپور ( دعا اور اس کے آداب)۔شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن (اسلامی معاشرہ میں میاں بیوی کے حقوق و فرائض )۔( حضرت ) مرزا طاہراحمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید ( اسلام اور سوشلزم )۔مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سلسلہ (اسلام کی تائید میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین نشانات )۔مولانا ابو العطاء صاحب (خلافت ثالثہ کی تحریکات )۔کمال یوسف صاحب مبلّغ سکنڈے نیویا ( سکنڈے نیویا میں تبلیغ اسلام )۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب حج عالمی عدالت ہیگ ( نونہالان جماعت کی ذمہ داریاں )۔ان کے علاوہ جناب ظفر اللہ الیاس اور جناب الحاج الحسن عطاء نے نائیجیریا اور گھانا کی جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں حاضرین جلسہ سے پُر اثر خطاب کیا۔روٹی پکانے والی مشینوں کی تنصیب ۱۹۶۹ء کو نہایت اہم اور منفرد خصوصیت یہ حاصل تھی کہ اس سال جلسہ سالانہ کی تاریخ میں پہلی بار روٹی پکانے والی مشینوں کی تنصیب ہوئی۔چنانچہ سید داؤد احمد صاحب افسر جلسہ سالانہ نے نمائندہ الفضل کو جلسہ کے بعض نئے انتظامات اور تجرباتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ:۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے عین مطابق اُس کے فضل سے سال بہ سال مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس اضافہ کی نسبت سے مزید نانبائیوں کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے چنانچہ اس دقت اور مشکل پر قابو پانے کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی ہدایت اور رہنمائی میں گذشتہ چند سالوں کے دوران روٹیاں پکانے والی مشینیں حاصل کرنے کے سوال پر غور ہوتا رہا ہے۔امسال پہلی بار دو مشینیں تیار کروائی گئی ہیں۔ان میں سے ایک مشین جو کراچی میں تیار ہوئی ہے لنگر خانہ نمبرا میں نصب کی جاچکی ہے یہ نسبتاً چھوٹی مشین ہے اس پر ایک وقت میں دو نانبائی اور دو پیڑے بنانے والے کام کریں گے اور یہ ۸۰۰ ( آٹھ صد ) روٹیاں فی گھنٹہ تیار کرے گی۔اسی طرح ایک اور مشین کے پارٹس بھی ربوہ پہنچ چکے ہیں اور اسے آجکل اسیمبل (Assemble ) کیا جا رہا ہے۔مکرم جناب منیر احمد صاحب انجینئر آف کراچی اور مکرم جناب نعیم احمد خان صاحب قائد مجلس