تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 139 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 139

تاریخ احمدیت۔جلد 25 حضرت عثمان ڈان فو ڈیو کا ذکر خیر 139 سال 1969ء حضرت خلیفہ المسح الثالث نے سے اکتوبر ۱۹۶۹ء کومجددین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا: نائیجیریا کے عثمان خود یو بھی مجدد تھے۔انہوں نے اپنے زمانہ میں بڑی بے نفسی سے اسلام کی اشاعت کے لئے کوشش کی ہے۔آپ صاحب کشوف ورؤیا اور صاحب الہام تھے۔150 حضرت عثمان ڈان فو ڈیو کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔آپ ۱۷۵۴ء میں نائیجیریا کے شمالی علاقہ میں مراٹا Marata کے مقام پر پیدا ہوئے اور ۱۸۱۷ء میں ۶۳ سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا۔آپ فلانی قبیلہ کی ایک شاخ سے تعلق رکھتے تھے جسے ٹورونکاواToronkawa کہتے تھے اور جن کے متعلق یہ خیال کیا جاتا تھا کہ از منہ گزشتہ میں ان کی رگوں میں عرب خون دوڑتا تھا۔ان کے قبیلہ کے لوگ زیادہ تر درس و تدریس اور تبلیغ اسلام کے فریضہ کی ادائیگی میں مصروف رہتے تھے اور لوگوں کی نظروں میں دوسروں سے بہتر مسلمان تھے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ اسلامی شرع کی سختی سے پابندی کرتے تھے۔حضرت عثمان ڈان فو ڈیو جوانی ہی میں بہت بڑے عالم باعمل تھے۔اس طرح ان کے خاندان کے دیگر بہت سے افراد بھی علمی شغف رکھتے تھے۔آپ نے اوائل عمر میں اپنے والد محترم اور چا سے تعلیم حاصل کی تھی اور جبکہ وہ ابھی تعلیم حاصل کر رہے تھے انہوں نے ساتھ ساتھ تبلیغ اسلام کا کام شروع کر دیا۔اس وقت وہ ڈیگل میں مقیم تھے۔اس سے تھوڑا ہی عرصہ بعد انہوں نے ڈیگل سے نکل کر دیگر علاقوں میں بھی لوگوں کو اسلام کی صحیح تعلیم کی طرف توجہ دلانی شروع کر دی۔ان تبلیغی دوروں کے دوران حضرت عثمان کو بعض علاقوں کے حاکموں سے ملنے اور انہیں اسلامی عقائد اور سلاطین کے فرائض کی طرف توجہ دلانے کا فریضہ سرانجام دینا پڑا۔ان کے اپنے علاقہ کے ساتھ ملحق ایک ریاست جس کا نام گو بیر تھا، کے سلطان باور سے بھی وہ ملے۔ان ملاقاتوں نے ان کی عظمت کو بہت بڑھا دیا۔تبلیغ کے نتیجہ میں ان کے پیروکاروں کی تعداد سرعت سے بڑھی۔چونکہ سلاطین ایسے لوگوں کو ہمیشہ اپنی مٹھی میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جوان کے ہاتھ نہ آئے اسے طرح طرح کی تکالیف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔آپ کے ساتھ بھی ایسے ہی ہوا۔آپ کو شہید کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن اللہ نے آپ کی حفاظت فرمائی۔آپ کی تبلیغ کے