تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 119 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 119

تاریخ احمدیت۔جلد 25 119 سال 1969ء تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔سیالکوٹ : نمائندہ خصوصی کی اطلاع کے مطابق لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک اور ان کی اہلیہ کی وفات کی خبر سے پورے سیالکوٹ شہر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔سابق رکن قومی اسمبلی سید مرید حسین شاہ نے مرحوم کی اچانک وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہترین جرنیل، بہترین کمانڈر اور جنگی حکمت عملی کے ذہین ترین ماہر تھے۔مرحوم کے چھوٹے بھائی میجر جنرل عبدالعلی ملک کے نام ایک تعزیتی پیغام میں آپ نے کہا کہ پاکستان ایک اچھے سپاہی اور جنگ وامن کے لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔بلدیہ سیالکوٹ کے وائس چیئر مین ڈاکٹر بشیر احمد خان نے سیالکوٹ کے شہریوں کی جانب سے دلی رنج والم کا اظہار کیا ہے۔آپ نے کہا کہ جنرل اختر مرحوم کی وفات سے نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کو عظیم نقصان پہنچا ہے۔انجمن محبانِ وطن سیالکوٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں بھی جنرل اختر حسین ملک کی وفات پر تعزیتی قرار داد منظور کی گئی۔اجلاس کی صدارت مولوی ظہور الحسن نے کی۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لاہور۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لاہور کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک قرارداد کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک اور ان کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ مرحوم کی وفات سے ایسوسی ایشن کو شدید صدمہ ہوا ہے وہ اس وقت ہم سے جدا ہوئے ہیں جب ملک کو ان کی خدمات کی اشد ضرورت تھی۔ان کی وفات سے ملک ایک مایہ ناز کمانڈر اور بہترین فرزند سے محروم ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے ارکان نے فاتحہ خوانی بھی کی۔۴۔ملک کے ممتاز ادیب، نامور شاعر اور روز نامہ امروز کے سابق مدیر جناب احمد ندیم قاسمی نے لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک کوز بر دست خراج تحسین پیش کیا۔چنانچہ لکھا:۔لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک قوم کے ایک ایسے ہیرو تھے جن کا نام پاکستانی بچوں کو بھی یاد ہے۔جب ان کی سرکردگی اور نگرانی میں پاکستانی افواج چھمب اور جوڑیاں کے آہنی مورچوں کو مسمار کرتی ہوئی جموں کی طرف بڑھ رہی تھیں تو جنرل اختر حسین ملک پاکستانیوں کی بہادری، استقامت اور اولوالعزمی کی ایک مجسم تصویر بن کر ابھرے اور اہل پاکستان کے ذہنوں پر چھا گئے۔بعد میں جب چونڈہ کے میدان میں ان کے بھائی جنرل عبد العلی ملک نے ٹینکوں کی اس جنگ میں غنیم ( دشمن ) کو