تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 354
تاریخ احمدیت۔جلد 25 354 سال 1969ء صحت و سیکرٹری لیبر پارٹی ، مسٹر عبدالمناف فقیر ممبر پارلیمنٹ، انڈیا کے سفیر مسٹر اوتار سنگھ،مسٹر مارسل کیبن او۔بی۔ای (Mr۔Marcel Cabon O۔B۔E)،مسٹر حیدر خان سپرنٹنڈنٹ پولیس، مسٹر پیٹا نگ (Mr۔Yipton) ایک چینی مجسٹریٹ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔سامعین اس جلسہ کی کارروائی سے بہت متاثر ہوئے چنانچہ بہت سے مہمانوں نے وزیٹر بک میں اپنی آراء لکھتے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا کہ یہ ” کامیاب ترین جلسہ تھا۔ایک معزز مسلمان دوست نے لکھا ایک حیران کن جلسہ جس کا ہر ایک شامل ہونے والے کو فائدہ ہوا۔ایک ہندور بیٹائر ڈ گورنمنٹ آفیسر نے یہ رائے دی کہ ہر لحاظ سے قابل تعریف جلسہ ہے“۔اس کامیاب جلسہ کی فلم ٹیلیویژن سے دو مرتبہ دکھائی گئی۔تین روز ناموں نے جلسہ کی تصاویر اور رپورٹیں شائع کیں۔ایک ہفت روزہ نے اپنی دواشاعتوں میں جلسہ کی تقاریر اور فوٹو شائع کئے۔۵اجون ۱۹۶۹ء کو جماعت احمد یہ ماریشس نے پورے ملک میں نہایت جوش وخروش کے ساتھ چوتھا سالا نہ یوم التبلیغ منایا جسے کامیابی اور صحیح خطوط پر منانے کے لئے مئی کے مہینہ سے تیاری شروع کر دی گئی تھی۔چنانچہ اس موقعہ کے لئے کثیر لٹریچر کی اشاعت کا انتظام کیا گیا۔مفت تقسیم کے لئے فرینچ زبان میں دو پمفلٹس پچاس پچاس ہزار یعنی ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کئے گئے۔ایک پمفلٹ کا عنوان تھا ایک عظیم الشان خوشخبری ( One Grande Benediction)۔اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا موعودا قوام عالم ہونا ثابت کیا گیا۔دوسرے پمفلٹ میں جماعت احمدیہ کے عقائد ہستی باری تعالیٰ، انبیاء، الہامی کتب اور موجودہ زمانہ میں ایک روحانی مصلح کی آمد کے بارے میں بیان کئے گئے۔ان کے علاوہ چار کتب قیمتا فروخت کرنے کے لئے فرنچ زبان میں شائع کی گئیں۔پہلی کتاب ”اسلا اسلام۔موجودہ زمانہ کا علاج“ کے عنوان سے شائع کی گئی۔دوسری کتاب سولہ صفحات پر مشتمل حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تقریر لندن ”امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی۔تیسری کتاب ” حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم از روئے بائبل ( Mohammad ala Bible) بھی پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی۔چوتھے نمبر پر حضرت خلیفتہ اسیح الثانی الصلح الموعود کی معرکۃ الآراء کتاب ”اسلام کا اقتصادی نظام کا فرنچ زبان میں دوسرا شاندار اور دیدہ زیب ایڈیشن دو ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔