تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 355
تاریخ احمدیت۔جلد 25 355 سال 1969ء یوم التبلیغ کی تیاری کے ضمن میں سارے ماریشس کو دس حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا اور ہر حلقہ کے احباب ، اطفال، خدام اور انصار کی ڈیوٹی ان کے حلقہ کے مختلف دیہات اور شہروں میں لگا دی گئی نیز یوم التبلیغ سے پہلے ہر حلقہ کے انچارج کولٹر پچر برائے تقسیم و فروخت پہنچا دیا گیا جس میں تازہ طبع شدہ لٹریچر کے علاوہ پہلے سے موجود لٹریچر اور کتب بھی شامل تھیں جن میں علاوہ فرینچ زبان کی کتابوں کے ہندی، انگریزی، اردو، تامل اور بعض چینی زبان کی کتب بھی شامل تھیں۔اس روز مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر کی نگرانی اور ہدایات کے مطابق پورے ملک میں احمدی احباب جن میں بچے، نوجوان اور بوڑھے سبھی شامل تھے نہایت درجہ خلوص، جذبہ ایمان اور ولولہ تبلیغ دل میں لئے ہوئے پیغام حق پہنچانے اور دینی لٹریچر کی تقسیم اور فروخت میں مصروف عمل رہے۔دوران تقسیم لٹریچر بعض عیسائیوں اور بہائیوں نے کہا کہ ہمارے پادریوں اور علماء نے احمد یہ لٹریچر کے مطالعہ سے منع کیا ہوا ہے تا ہم بہت سے عیسائیوں اور ہندوؤں نے لٹریچر خریدا اور احمدیوں کے پیغامِ صداقت پہنچانے کی منظم اور پُر امن جدوجہد کو سراہا۔اس مبارک فریضہ کی انجام دہی کے لئے مخلص احمدیوں نے بیس کاریں سارا دن وقف رکھیں اور پٹرول کا خرچ اور کھانے پینے کے تمام اخراجات خود برداشت کئے۔بعض مقامات پر غیر از جماعت بھائیوں نے بھی تبلیغ حق میں احمدی دوستوں کا ہاتھ بٹایا۔مقررہ پروگرام ختم ہونے پر جملہ تبلیغی گروپوں کے انچارج جماعتی ہیڈ کوارٹر دار السلام، روز ہل میں پہنچے اور رپورٹ پیش کی۔اس کامیاب اور پُر جوش یوم التبلیغ کے تین دن بعد 19 جون کو پلاز اتھیٹر ہال ، روز بل میں ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نفرنس کا انعقاد ہوا۔یہ کانفرنس ہائی کمشنر صاحب پاکستان کی صدارت میں ہوئی جنہوں نے استقبالیہ تقریب میں اس جلسہ کے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ”جماعت احمد یہ ماریشس میں بہت اچھا کام کر رہی ہے اور اپنے سماجی اور اخلاقی بہبود کے پروگراموں کی وجہ سے ملک بھر میں بہت مقبول ہے اور اسلام کی نہایت عمدہ رنگ میں نمائندگی اور خدمت کر رہی ہے۔جن فاضل مقررین نے تقاریر کیں ان کے اسماء یہ ہیں۔مسٹر سوشوں انچارج روز ہل ڈسٹرکٹ کیتھولک مشن ، مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر، مسٹر مادھو گو پال پرنسپل را ما کرشنن کالج ماریشس، قریشی محمد اسلم صاحب مبلغ ماریشس، مسٹر گورا دست صدر ماریشس پاکستان سوسائٹی۔جلسہ میں ر مذہب وملت اور طبقہ کے احباب شامل ہوئے۔جناب ہائی کمشنر صاحب انڈیا، سفارت خانہ فرانس