تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 353 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 353

تاریخ احمدیت۔جلد 25 353 سال 1969ء ہیں اور لکھ پڑھ سکتے ہیں۔آپ سیرالیون کی زبان ثمنی میں بھی کسی قدر گفتگو کر سکتے ہیں۔۱۹۶۳ء میں آپ سیرالیون سے درس و تدریس کے لئے نائیجیریا چلے گئے جہاں ۷۰ فیصد مسلمان آباد ہیں۔نائیجیریا میں مسلمان اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں اور مذہب کو سیاست سے بالا تر رکھتے ہیں۔گی آنا میں مولانا نسیم کی رہائش احمد یہ مسلم مشن میں ہے اسائیلم سٹریٹ گی آنا پر نیوایمسٹر ڈیم کی بیک پر واقع ہے۔وہ نیو ایمسٹر ڈیم میں با قاعدہ مسجد میں نماز ادا کرتے اور پڑھاتے ہیں۔مولا نانسیم پُر امید ہیں کہ گی آنا کے بہت سے لوگ اسلام قبول کر لیں گے اور اسلام ایسا مذہب ہے جس میں نسل یا رنگ کی اہمیت کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ یہ مساوات سکھاتا ہے خواہ ان کا تعلق کسی رنگ قوم ونسل سے ہی ہو۔لائبیریا مارچ ۱۹۶۹ء کا مہینہ مشن کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار رہے گا کیونکہ اسی کے دوران لائبیریا کے علاقہ کیپ ماؤنٹ میں لارگو (Largo) کے مقام پر جماعت احمدیہ کا پہلا پرائمری سکول جاری ہوا اور اس میں یکصد کے قریب طلباء نے داخلہ لیا۔ماریشس 128 اس سال جماعت احمدیہ ماریشس کا پہلا دوروزہ جلسہ سالانہ ۴ ، ۵ جنوری ۱۹۶۹ء کو منعقد ہوا۔اس موقع پر دار السلام بلڈنگ کو رنگ و روغن کر کے دلہن کی طرح سجادیا گیا۔زیر تعمیر مشن ہاؤس کو اس قابل بنا دیا گیا کہ اس میں مہمان قیام فرما سکیں۔تعلیم الاسلام احمد یہ کالج کے تین کمروں میں احمد یہ لٹریچر، اخبارات اور جماعت احمدیہ کی سرگرمیوں پر مشتمل نمائش کا انتظام تھا۔اس خصوصی تقریب پر جماعت ماریشس کی سالانہ رپورٹ کے علاوہ لی میسج کا خاص نمبر بھی شائع ہوا۔جلسہ سے جن فاضل مقررین نے خطاب کیا ان میں مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر انچارج احمد یہ مشن ماریشس ، ابوبکر خان صاحب مقامی مبلغ، احمد حسین صاحب سوکیہ، شمس الحق یاد علی صاحب اور حاجی احمد ید اللہ صاحب بھنوں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔جلسہ میں بینک آف ماریشس کے پہلے گورنر مسٹرانت بیجا دھر، مسٹر جگت سنگھ وزیر