تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 866 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 866

تاریخ احمدیت۔جلد 24 844 سال 1968ء ان کے سوالات کے جواب دیئے۔یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفیر کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں مکرم عبدالحکیم صاحب مبلغ انچارج نے شرکت کی۔اخبارات نے امام احمد یہ مسجد کی اس تقریب میں شمولیت کو نمایاں طور پر 126- 127- شائع کیا۔20 مکرم صلاح الدین صاحب مبلغ ہالینڈ نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا کہ اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے مشن ہاؤس میں زائرین آتے رہے جن میں ایک قابل ذکر ڈچ وکیل بھی تھے۔اس کے علاوہ Doetinchem سے ٹیچر ٹریننگ کالج کے آخری سال کا طالبعلم جو اسلام پر مقالہ لکھ رہا ہے سوالنامہ تیار کر کے لایا اور دیر تک اس سے گفتگو کی گئی۔ہالینڈ میں عید الفطر کی تقریب مورخہ ۲۱ دسمبر ۱۹۶۸ء کو منائی گئی۔عید الفطر کے موقع پر بہت سے غیر مسلم معززین کو بلانے کے لئے ایک عمدہ طبع شدہ دعوت نامہ تیار کروا کے بھجوایا گیا۔ہالینڈ میں مقیم مختلف اسلامی ممالک کے لوگوں نے احباب جماعت کے دوش بدوش شامل ہو کر مسجد میں نماز عیدا دا کی۔جن میں ایران، ترکی، پاکستان ، ڈچ گی آنا ، مرا کو ، انڈونیشیا ، ہندوستان ، افغانستان ،مصر، نائیجیریا، غانا اور تنزانیہ وغیرہ شامل ہیں۔نماز عید مکرم عبد الحکیم المل صاحب انچارج احمد یہ مشن ہالینڈ نے پڑھائی اور بعد ازاں خطبہ عید پڑھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا عید مبارک کا پیغام احباب جماعت کے نام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔عید کی خبر پریس میں شائع ہوئی۔ہیگ میں شائع ہونے والے سب سے بڑے اخبار Haagsche Courant نے عید کی کارروائی کا خلاصہ شائع کیا۔Brabant Pers کے ایک نمائندہ نے مکرم عبد الحکیم المل صاحب انچارج احمد یہ مشن ہالینڈ کا انٹرویو لیا۔یہ پریس جنوبی ہالینڈ کا ہے۔اس کے تحت سات اخبارات شائع ہوتے ہیں۔چنانچہ یہ انٹرویو حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تصویر کے ساتھ Brabant Dagblad میں شائع ہوا۔حضور انور کی تصویر دے کر نیچے اخبار والوں نے لکھا مسجد مبارک ہیگ حضرت مرزا ناصر احمد خلیفۃ ا احد خلیفہ المسح الثالث کی راہنمائی اور آپ کی قیادت میں مصروف عمل ہے۔“ مکرم عبدالحلیم المل صاحب انچارج احمد یہ مشن ہالینڈ کو ایک کیتھولک تنظیم کے رسالہ De Heraut میں ” قرآن کریم میں مسیح ابن مریم کا ذکر“ کے عنوان سے ایک مضمون لکھنے کا موقع ملا تھا۔