تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 843
تاریخ احمدیت۔جلد 24 821 سال 1968ء 104 احمد یہ میڈیکل سنٹر کا ہیڈ کواٹر گیمبیا کے عین وسط میں ایک اہم مقام کا دور (Kaur) میں تجویز کیا گیا تھا۔۶ نومبر ۱۹۶۸ء کو اس مقام پر دعا کر کے احمد یہ میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا گیا اور ے نومبر سے ڈاکٹر صاحب نے علاج معالجہ کا کام شروع کر دیا۔جبکہ احمدیہ مشن باتھرسٹ کے لئے ماہ جون میں مرکز کی غیر معمولی امداد سے ایک قطعہ زمین شہر کے عین وسط میں حاصل کیا گیا۔نقشہ بنوایا گیا اور یہاں کے قواعد کے مطابق باتھرسٹ سٹی کونسل اور P۔W۔D سے اس کی منظوری حاصل کی گئی۔چوہدری محمد شریف صاحب نے اس سال مشن کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ سالکینی ، فرافینی ، بانسانغ ، سیف، کنٹاٹور، منسا جنگ اور مضافات باتھرسٹ وغیرہ کے دورے کئے۔مکرم چوہدری محمد شریف صاحب مبلغ انچارج نے برٹش کونسل سنٹر کے ہال میں صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لیکچر دیا۔اسی طرح مکرم چوہدری صاحب گیمبیا کے ہائی سکولوں کے گورنر ، پرنسپل اور اشاعت کی ایک میٹنگ میں شامل ہوئے۔گیمبیا مشن میں سینیگال کے بعض افراد تشریف لائے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی کتب دی گئیں۔مکرم داؤد حنیف صاحب نے Kuntar کے چیف سے ملاقات کر کے سلسلہ کا لٹریچر پیش کیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو بھی لٹریچر دیا گیا۔سات احباب کو قبول اسلام کی سعادت حاصل ہوئی۔مکرم چودھری محمد شریف صاحب نے پاکستانی سفیر برائے گیمبیا سین گال سے ملاقات کر کے ان کو اسلامی لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے خوشی سے قبول کیا۔10 عیدالفطر مورخه ۲۱ دسمبر ۱۹۶۸ء کو منائی گئی۔باتھرسٹ میں نماز عیدالفطر اور خطبہ عیدالفطر کو شروع سے لیکر آخر تک ریڈیو گیمبیا نے ریکارڈ کیا اور اسی شام کو اپنے پروگرام کے مطابق پہلے جامع مسجد باتھرسٹ سے نماز عید اور خطبہ نشر کیا اور اس کے بعد احمدیہ مشن سے نماز عید اور خطبہ عیدالفطر ۴۵ منٹ تک نشر کیا۔لائبیریا اس سال کا ایک اہم اور یادگار واقعہ پریذیڈنٹ لائبیر یا عزت مآب شب مین کی دعوت پر امام مسجد فضل لندن کی تقریب یوم آزادی میں شمولیت ہے جس کا اجمالی تذکرہ تاریخ احمدیت جلد ۱۸ صفحہ ۳۴۰، ۳۴۱ میں گزر چکا ہے۔اس واقعہ کی اہمیت کے پیش نظر اس کی تفصیلات جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق کے الفاظ میں سپرد قلم کی جاتی ہیں۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔