تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 842
تاریخ احمدیت۔جلد 24 820 سال 1968ء صاحب نے اپنے احمدی برادران کے ایک وفد کے ذریعہ ایک مختصر سے خط کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوت نامہ (A Review of Christianity مرسلہ وکالت تبشیر ان میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں پہنچا دیا۔گیمبیا کی جماعت کے ایک مخلص احمدی لیمن جوارا (پرائم منسٹر صاحب کے بھتیجے تھے۔اور ایک اچھی پوسٹ پر کام کرتے تھے۔) کے دماغ میں ماہ نومبر میں خطرناک طور پر خلل واقع ہو گیا علاج و معالجہ بے سود واقع ہوا۔ایک دن گیمبیا کی جماعت کے چند خلصین نے چوہدری محمد شریف صاحب سے یہ الحاح اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس عزیز کی شفایابی کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی خدمت میں دعا کے لئے عرض کیا جائے۔چنانچہ چوہدری محمد شریف صاحب نے حضور کی خدمت میں درخواست بھیج دی۔حضور نے چوہدری صاحب کی درخواست منظور فرمالی اور عزیز کے لئے دعا فرمائی۔اور ایک دوائی بھی از راہ شفقت بذریعہ ہوائی ڈاک ارسال فرمائی۔حضور کی دعا سے عزیز موصوف ایک ماہ کے اندر اندر ہی خدا تعالیٰ کے فضل سے معجزانہ طور پر شفایاب ہو گیا۔یہاں کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر انچارج نے لیت و لعل سے کام لیا۔اس پر عزیز کو ڈاکار (سنیگال) برائے معاینہ بھیجا گیا۔وہاں کے ڈاکٹر امراض دماغیہ نے عزیز کوسر ٹیفکیٹ صحت دے دیا۔اور ساتھ ہی ایک چٹھی بھی انچارج ڈاکٹر گیمبیا کے نام لکھدی کہ آپ بھی اس کی تصدیق کر دیں۔اس پر یہاں کے ڈاکٹر انچارج نے بھی مکمل شفایابی کا سر ٹیفکیٹ دے دیا اور یہ احمدی یکم فروری سے اپنے پہلے کام پر لگ گئے۔قبولیت دعا کے اس نشان سے گیمبیا کی جماعت کے احمدی دوستوں کے ایمانوں میں اضافہ ہوا۔اس سال کا اہم واقعہ یہ ہے کہ فروری ۱۹۶۸ء میں حکومت نے احمد یہ میڈیکل سنٹر قائم کرنے کی اجازت دے دی۔۱۰ جون کو پاکستان سے ڈاکٹر سعید احمد صاحب میڈیکل مشنری ہاتھرسٹ میں تشریف لے آئے اور احمد یہ میڈیکل مشن گیمبیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے قائم ہو گیا۔محترم ڈاکٹر صاحب کی ملاقاتیں اور تعارف محکمہ صحت کے افسرانِ بالا اور بعض متعلقہ وزراء حکومت اور ہز ایکسی لینسی گورنر جنرل صاحب گیمبیا سے کروایا گیا۔یہاں کا مرکزی ہسپتال (رائل وکٹوریہ ہسپتال ) بھی انہوں نے دیکھ لیا۔مرکزی ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر صاحب نے محترم ڈاکٹر صاحب کو اپنے سٹاف ڈاکٹر ان رائل وکٹوریہ ہسپتال ) کے ہمراہ ٹی پارٹی بھی دی۔