تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 820
تاریخ احمدیت۔جلد 24 798 سال 1968ء نے تو آپ کے خیمے میں داخل ہو کر آپ کی کرسیاں اور میزیں نہیں الٹی تھیں۔محض اشتہارات تقسیم کئے تھے اور وہ بھی آپ کی حدود سے باہر! پادری صاحب کہنے لگے کہ یسوع کو تو مسلمان بھی نبی مانتے ہیں۔نبی ایسا کر سکتا ہے مگر غیر نبی کو میزیں الٹنے کا اختیار نہیں۔خاکسار نے کہا کہ نبی لوگوں کے لئے نمونہ ہوتا ہے اور یسوع کا نمونہ ہمارے سامنے ہے۔آپ تو محض اشتہارات کی اشاعت سے ناخوش ہیں۔اگر ہم یسوع کے نمونے کے مطابق کرتے تو معلوم نہیں آپ کیا کچھ کہتے !! بفضلہ تعالیٰ احمد یہ مشن کے ان دونوں اشتہارات کا پبلک پر بہت گہرا اثر ہوا۔مسلمانوں کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔عام عیسائی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہے۔مکرم چودھری عنایت اللہ صاحب مبلغ تنزانیہ نے تنزانیہ کے ایک قومی تہوار کے موقع پر مورد گورو کے مقام پر ایک بک سٹال لگایا جس کے ذریعہ ہزاروں لوگوں کو سلسلہ کے لٹریچر سے تعارف کا موقع ملا۔اس بک سٹال میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر اور خلفاء کی تصاویر کو بھی آویزاں کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات کا سواحیلی زبان میں ترجمہ بورڈ پر آویزاں بھی کیا گیا تھا۔نمائش ختم ہونے کے بعد دوسرے ہی دن صبح رمضانی جمعہ صاحب بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔مولوی عبدالرشید صاحب رازی احمدی مبلغ نے تنزانیہ کے سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ مسٹر رشیدی کو اوا کی آمد پر پنگا لے سکول ان کو دکھایا۔سکول کے بچوں نے معمول کے مطابق قومی ترانے اور دیگر تعلیمی دلچسپی کی نظموں سے آپ کا استقبال کیا۔آپ نے جماعت احمدیہ کی تبلیغی اور تعلیمی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور فرمایا کہ وہ جماعت کے کام سے بہت متاثر ہیں۔مسلمانوں کی دوسری جماعتوں کو بھی چاہئیے کہ وہ حتی المقدور اور اپنے اپنے رنگ میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھائیں۔جرمنی عیدالفطر کی تقریب مورخہ ۲ جنوری ۱۹۶۸ء کو عمل میں آئی۔یہ تقریب خدا تعالیٰ کے فضل - 70 ނ ہر لحاظ سے کامیاب رہی۔عید کی تیاری کا کام ایک ماہ قبل شروع کر دیا گیا تھا۔۶۰۰ کی تعداد میں دعوت نامے طبع کر کے بذریعہ ڈاک بھجوائے گئے۔عید کی تقریب کا اعلان ہمبرگ کی تمام اخبارات نے کیا BILD ZEITUNG نے اپنے ایڈیٹوریل کالجوں میں خاص طور پر اس کا اعلان شائع کیا۔صبح ساڑھے دس بجے مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب مبلغ جرمنی نے نماز عید پڑھائی۔بعد از نماز دعوت